سچ خبریں:سعودی ولی عہد کے بھائی بندر بن سلمان نے شاہی گارڈ کے ایک افسر کو بن سلمان کے قتل کے بدلے 50 لاکھ سعودی ریال دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن بن سلمان بچ گئے۔
صہیونی اخبار مکور رشون نے منگل کے روز خبر دی ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پر قاتلانہ حملہ ہوا لیکن وہ بچ گئے، مختلف رپورٹس کے مطابق اس ناکام حملے کے بعد محمد بن سلمان نے اپنے بھائی بندر بن سلمان کو حملے میں ملوث ہونے پر گرفتار کر لیا۔
صیہونی اخبار نے مزید لکھا کہ بندر بن سلمان نے شاہی گارڈ کے ایک افسر سے بن سلمان کے قتل کے لیے 50 لاکھ سعودی ریال دینے کا وعدہ کیا تھا، اس کا مطلب ہے کہ ہمیں قبائلی جنگ کا سامنا ہے، رپورٹ کے مطابق بن سلمان نےمذکورہ افسر کو اور اپنے بھائی کو گرفتار کرنے کے بعد رائل گارڈ کے ارکان کی تعداد میں اضافہ کیا نیز اپنی حفاظت کے لیے ایک خصوصی سکیورٹی یونٹ مقرر کیا۔
واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے سعودی عرب میں بہت سے مخالفین ہیں اور یہ مخالفین شاہی محل کے لوگوں میں بھی موجود ہیں،بن سلمان کے اقدامات اور سابق ولی عہد محمد بن نائف کے خلاف بغاوت بن سلمان کے خلاف مخالفت میں شدت پیدا کرنے کی اہم وجوہات ہیں۔