?️
سچ خبریں:امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ انصار اللہ کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے سعودی عرب کے پاس میزائل نہیں ہیں۔
المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ سعودی عرب نے خلیج فارس میں اپنے اتحادیوں، یورپ اور امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائلوں کی درخواست کی ہے، اخبار نے امریکی اور سعودی حکام کے حوالے سے لکھا ہے کہ سعودی عرب کے پاس یمنیوں کے ہفتہ وار ڈرون اور بیلسٹک میزائل حملوں کو روکنے کے لیے گولہ بارود ختم ہو رہا ہے اور اس ملک کو فوری طور پر ان اشیا کی فراہمی کی ضرورت ہے۔
امریکی حکام نے یہ بھی کہا کہ سعودی انٹراسیپٹر میزائلوں کے ذخائر میں بہت تیزی سے کمی واقع ہو رہی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ امریکی حکام سعودی عرب کے ساتھ مزید میزائلوں کی درخواست کرنے کے لیے باضابطہ معاہدے کی راہ پر گامزن ہیں۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کے انسانی حقوق کے ریکارڈ اور دیگر مسائل کے بارے میں خدشات کے باوجود، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دفاع کے لیے تیل کی دولت سے مالا مال ملک کی مدد کریں گے کیونکہ امریکہ کو تیل کی اونچی قیمتوں کا سامنا ہے اور وہ آرامکو پر ہونے والےحملے جیسے حملوں کا دہرایا جانا نہیں دیکھنا چاہتے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی موجودہ صورتحال ریاض حکام کو تشویش میں مبتلا کر رہی ہے کہ پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کے خاطر خواہ ذخیرے کے بغیر، انھیں مسلسل حملے جانی نقصان ہوسکتا ہے یا ملک کے اہم تیل کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور صورتحال یمنی مسلح افواج کے حملوں میں اضافے کے کی وجہ ہے جو سعودی عرب کی کے اندر تک مسلسل ہو رہے ہیں۔
ادھریمنی مسلح افواج کے ترجمان نے منگل کے روز اعلان کیا کہ انھوں نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض، جدہ، طائف، نجران اور عسیر میں اہم اور فوجی اہداف کے خلاف سب سے بڑا حملہ کیا ہے جسے 7 دسمبر آپریشن کہا جاتا ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکی کمپنی کے 1400 ہڑتالی کارکنوں کو باہر نکالا گیا
?️ 9 دسمبر 2021سچ خبریں: بین الاقوامی یونین آف بیکری، کنفیکشنری، ٹوبیکو اینڈ مل ورکرز
دسمبر
کیا امریکہ نے ایران کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں؟
?️ 12 اگست 2023سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات کے ایک امیدوار نے اس ملک کے
اگست
عرب عوام اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے مخالف
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:حماس کے بیرون ملک سیاسی دفتر کے سربراہ نے کہا کہ
فروری
اسرائیل کا دماغی نظام مکمل طور پر تباہی کے دہانے پر
?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی اخبار Ha’aretz نے اپنی نئی رپورٹ میں اعلان کیا ہے
جنوری
سعودی جنگجوؤں نے یمن کے بعض صوبوں پر 23 بار بمباری کی
?️ 6 مارچ 2022سچ خبریں: یمن کے فوجی ذرائع کے مطابق صوبہ صعدہ کے شہر
مارچ
میکرون کی حکومت خطرہ میں
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: ایمانویل میکرون، صدر فرانس، کے پاس اب مانوورنگ کی زیادہ
اکتوبر
ڈی ایف پی کامقبوضہ جموں وکشمیر میں بڑھتے ہوئے قتل وغارت پر اظہارتشویش
?️ 30 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ڈیموکریٹک
اکتوبر
صہیونیوں نے مقبوضہ فلسطین سے واپسی کا سفر کیوں سوچا؟
?️ 23 فروری 2022سچ خبریں: جب بھی مقبوضہ فلسطین سے یورپ کی طرف ریورس مائیگریشن
فروری