سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے ایک بیان جاری کیا جس میں ریاض کو فوجی اور ہتھیاروں کی حمایت جاری رکھنے نیز یمن کے خلاف جنگ جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ ہم یمنیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے سعودی حکام اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے ابہا میں سعودی فوجی ٹھکانوں کے خلاف یمنی فوج کی کارروائی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا، وائٹ ہاؤس کے بیان میں ابہا کے فوجی ہوائی اڈے پر حوثیوں کے فضائی حملوں کی مذمت کی گئی ہے اور سعودی عرب کی فوجی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم حوثیوں کا مقابلہ کرنے اور اس طرح کے حملوں کی تکرار کو روکنے کے لیے سعودی حکام اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے،یادرہے کہ جمعرات کو یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے سعودی ہوائی اڈے ابہا کے خلاف ڈرون آپریشن کی تفصیلات کا انکشاف کیا، رپورٹ کے مطابق ابہا ہوائی اڈے کے خلاف اسٹریٹجک آپریشن "قاصف کے ٹو” ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے کیا گیا۔
واضح رہے کہ یمن کے خلاف جنگ کے 7 سال کے دوران امریکہ سعودی عرب کو ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کی فروخت اور یمن کے ساتھ جنگ کی آگ کو بھڑکائے رکھنے کا اہم حامی رہا ہے۔