🗓️
سچ خبریں:امریکی صدر نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ وہ ممکنہ طور پر مستقبل قریب میں مشرق وسطیٰ کا دورہ کریں گے جس میں صیہونی حکومت اور بعض عرب ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، کہا کہ سعودی عرب کا دورہ خارج از امکان نہیں ہے۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین میں پیش آنے والی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے خلاف پیوٹن کی جنگ نے اشیاء کی قیمتوں کو بڑھا دیا ہے اور یوکرین سے اناج کی برآمدات کو روک دیا ہے جبکہ یوکرین کے پاس 20 ملین ٹن اناج ہے جسے وہ پابندیوں کی وجہ سے برآمد نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ میں کچھ خاندان اب بھی ڈکٹیٹر (پیوٹن) کے اقدامات اور توانائی کے شعبے پر اس کے تسلط سے متاثر ہیں، بائڈن نے کہا کہ یہ ممکن ہے کہ میں مشرق وسطیٰ کا سفر کروں لیکن اس وقت میرا براہ راست سعودی عرب جانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے حالانکہ اس ملک کے سفر کے امکان کو رد نہیں کیا جاتا۔
امریکی صدر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے اپنے سفر کے دوران میں ممکنہ طور پر اسرائیلی اور بعض عرب ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کروں گا،انہوں نے کہا کہ اوپک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں اضافے کا اعلان ایک مثبت قدم ہے لیکن مجھے یقین نہیں ہے کہ یہ کافی ہو گا۔
مشہور خبریں۔
عدلیہ تضحیک کیس میں گرفتار اسد طور کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روزہ توسیع
🗓️ 3 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے
مارچ
میجر محمد اکرم شہید کے یوم شہادت پر فواد چوہدری کا پیغام
🗓️ 5 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میجر محمد
دسمبر
شام میں صیہونی ربی کا نیا مشن کیا ہے ؟
🗓️ 8 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ہافٹ ٹی وی چینل کے رپورٹر دیویر
جنوری
امریکہ میں روس دہشت گردوں کا سر پرست
🗓️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں: امریکی ڈیموکریٹک اور ریپبلکن سینیٹرز نے بدھ کے روز ایک
ستمبر
قاہرہ شام کے ساتھ اتحاد اور استحکام کا خواہاں
🗓️ 21 اگست 2023سچ خبریں:شام کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی گیئر پیڈرسن نے مصر
اگست
ایسی کون سے مشکل ہے جو امریکی وزیرخاجہ کو چین لے گئی؟
🗓️ 18 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن پانچ سال بعد ایک غیر معمولی
جون
رواں سال میں غزہ میں اقوام متحدہ کے کتنے اہلکار مارے گئے ہیں؟
🗓️ 7 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ۲۰۲۳ میں
جون
عزم استحکام آپریشن کے بارے میں اسد قیصر کا بیان
🗓️ 27 جون 2024سچ خبریں: رہنما پی ٹی آئی اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد
جون