سعودی عرب میں غیر ملکیوں کو پھانسی دینے کے حیران کن اعداد و شمار

سعودی

🗓️

سچ خبریں:انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے حالیہ برسوں میں سعودی عرب میں غیر ملکی شہریوں کو پھانسی دیے جانے کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔
سعودی لیکس کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے حالیہ برسوں میں سعودی حکام کی جانب سے غیر ملکی شہریوں کو پھانسی دینے کے حوالے سے چونکا دینے والے اعداد و شمار فراہم کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یورپی-سعودی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں غیر ملکی پھانسیوں کی تعداد 2015 سے 2021 کے درمیان ہونے والی پھانسیوں کی کل تعداد کا تقریباً 40 فیصد ہے، سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف شماریات کے مطابق اس ملک میں 10 ملین غیر سعودی مقیم ہیں جن میں سے 3.2 ملین گھریلو کاروبار کرتے ہیں۔

واضح ر ہے کہ 2015 سے 2021 کے آخر تک سعودی عرب نے مختلف قومیتوں کے 361 غیر ملکیوں کو پھانسی دی ہے، تنظیم کے مطابق پھانسی پانے والے پاکستانی، یمنی، شامی، مصری، اردنی، ایتھوپیا، نائیجیرین، چاڈین، ہندوستانی، انڈونیشین، فلپائنی، عراقی، سری لنکن، سوڈانی، میانمار، فلسطینی، اریٹیرین اور صومالی تھے۔

یورپی-سعودی انسانی حقوق کی تنظیم نے زور دیا کہ 2020 تک پھانسی پانے والے زیادہ تر غیر ملکیوں کو منشیات کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا ہے، اس کے علاوہ سعودی حکام پھانسی پانے والوں کی لاشیں بھی ان کے اہل خانہ کو واپس نہیں کرتے۔

 

مشہور خبریں۔

پولیس کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے: چیف جسٹس

🗓️ 12 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے

ہمارے ملک سے جاؤ گے نہیں تو نتائج کے خود ذمہ دار ہوگے

🗓️ 20 مارچ 2021سچ خبریں:طالبان نے بائیڈن کی حکومت کو افغانستان میں قیام کے بارے

’دنیا کی کوئی طاقت پاک-ایران تعلقات خراب نہیں کر سکتی‘، ایرانی صدر کی بلاول بھٹو سے ملاقات

🗓️ 24 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ایران

لاکھوں یمنیوں کی مدد کے لیے 3.9 بلین ڈالر درکار ہیں: اقوام متحدہ

🗓️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے معاون سکریٹری جنرل برائے انسانی امور کا کہنا

بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیاں جاری، امریکا نے شدید تشویش کا اظہار کردیا

🗓️ 31 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) بھارت میں جب سے انتہاپسند جماعت بی جے پی

یمنی خاتون کی گمشدگی کی کہانی اور سعودی سفیر کی رسوائی

🗓️ 12 مئی 2022سچ خبریں: اب کئی دنوں سے یمنی میڈیا گذشتہ اپریل سے سعودی

وزیر داخلہ نے نواز شریف کو اہم پیشکش دے دی

🗓️ 26 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ نوازشریف نے

امریکہ کے تباہی پھیلانے والے ہتھیار 

🗓️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع کی اسٹریٹجک دستاویز کی اشاعت اور شمالی کوریا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے