?️
سچ خبریں:انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے سعودی عرب کی جیلوں میں مقتولین کی لاشیں ضبط کرنے کی آل سعود کی پالیسی کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
سعودی یورپی ہیومن رائٹس آرگنائزیشن نے کہا کہ جیلوں میں قتل کیے جانے والے افراد کی لاشوں کو قبضے میں لینے پر مبنی سعودی حکام کی پالیسی بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی اور مقتولین کے اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنانا ہے۔
تنظیم نے اپنی رپورٹ میں اس بات پر زور دیا کہ یہ پالیسی متاثرین کے خاندانوں سے بدسلوکی اور بدلہ لینے نیز ان کے درد کو بڑھانے کے طرز عمل کو جاری رکھنے پر سعودی عرب کے اصرار کی بھی گواہی دیتی ہے، سعودی لیکس نے لکھا ہے کہ جنوری 2016 کے اوائل میں سعودی عرب نے 47 افراد کو اجتماعی پھانسی دی جو 36 سالوں میں سب سے بڑی پھانسی تھی۔
تاہم، ان اجتماعی پھانسیوں کے متعدد متاثرین کے ناموں کے بارے میں معلوم کرنےسے منصفانہ ٹرائل کی کمی اور سعودی عرب میں ہونے والی خلاف ورزیوں کے مختلف پہلوؤں کا انکشاف ہوا، یادرہے کہ سعودی عرب میں اجتماعی پھانسی کی چھٹی برسی پر متاثرین کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مقتولین کے لواحقین میں لاشوں یا تدفین کی جگہوں کے بارے میں آگاہی کا فقدان اور حکومت کی جانب سے انہیں حوالے کرنے سے انکار نیز مذہبی رسومات کے مطابق تدفین کی تقریبات میں شرکت کی اجازت کا نہ ملا اہل خانہ پر مزید اذیتیں اور ان کے مصائب میں اضافہ بنا ہے۔


مشہور خبریں۔
ایرانی بری فوج اسمارٹ اور گائیڈڈ ہتھیاروں سے لیس
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:ایرانی بری فوج کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری کا کہنا
جولائی
صہیونیوں کے درمیان اختلافات میں شدت
?️ 25 جون 2022سچ خبریں:مبصرین کا خیال ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں نئی انتخابی مہم
جون
یورپی یونین کی تنزانیہ کے حالات پر تشویش
?️ 3 نومبر 2025سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے تنزانیہ
نومبر
وہ مجھے مارنا چاہتے ہیں: ایلون مسک
?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ میں آفس آف گورنمنٹ پروڈکٹیویٹی (DOGE) کے
فروری
اپنے ملک کو پیش آنے والے ہر خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں:ایرانی جنرل
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:ایرانی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر کیومرث حیدری کا کہنا ہے
جولائی
کربلا کے گورنر کا صدر آصف زرداری کو ظہرانہ، پائیدار تعاون کی اہمیت پر زور
?️ 23 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری کا دورہ عراق،
دسمبر
حزب اللہ نے لبنانی حکومت کے ساتھ محاذ آرائی کے بارے میں سعودی میڈیا کے دعووں کو مسترد کر دیا
?️ 24 جولائی 2025حزب اللہ نے لبنانی حکومت کے ساتھ محاذ آرائی کے بارے میں
جولائی
کیا السنور اسرائیل کو غزہ سے نکالنے کی طاقت رکھتا ہے؟
?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: غزہ میں غاصبانہ جنگ کے جاری رہنے اور صیہونی قیدیوں کی
مئی