🗓️
سچ خبریں:جارح سعودی اتحاد کا اہم ترین کمانڈر جنوبی مأرب میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران مارا گیا۔
سعودی اتحاد سے وابستہ ذرائع نے بتایا کہ جارح اتحاد کے کمانڈر میجر جنرل ناصر الذیبانی مأرب کی لڑائی میں مارے گئے تھے،الذیبانی سعودی اتحاد سے وابستہ کئی دیگر کمانڈروں کے ساتھ، صنعا فورسز کی جانب سے مأرب میں البلق محاذ پر انٹیلی جنس آپریشن کے دوران مارے گئے۔
واضح رہے کہ الذیبانی کو مأرب میں سعودی اتحاد کا سب سے ممتاز فوجی کمانڈر سمجھا جاتا تھا،تاہم یمن پر حملہ کرنے والے اتحاد نے ابھی تک سرکاری طور پر اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے اور نہ ہی کوئی ردعمل ظاہر کیا ہے،درایں اثنا کل (اتوار) یمن کی قومی سالویشن حکومت کے نائب وزیر خارجہ حسین العزی نے اپنے ٹویٹر پیج پر مأرب کی آزادی میں تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں لکھا،کہ مأرب کاموضوع ختم ہو گیا ہےاور کرائے کے فوجی جو کہہ رہے ہیں ،یہ ایک کھوکھلا ہنگامہ اور غیر ضروری شور ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مأرب کی ناگزیر آزادی تنازعات یا دوسرے فریق کو شکست دینے کے لیے نہیں ہے بلکہ سلامتی کی ضروریات، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور امن کے لیے عزم کو پختہ کرنے کے لیے ہے، ان حقائق کو سمجھنا ضروری ہے۔
واضح رہے کہ صنعا کے مشرق میں واقع اہم صوبے مأرب کی آزادی کی جنگ گزشتہ سال شروع ہوئی تھی اور اس کے بیشتر علاقے اور شہر صنعا کی فورسز کے کنٹرول میں آچکے ہیں، مأرب یمن کے ان صوبوں میں سے ایک ہے جس کے پاس تیل اور گیس جیسےوسیع قدرتی وسائل ہیں۔
مشہور خبریں۔
شہباز شریف کی پریس کانفرنس پر فوادچوہدری کا ردعمل
🗓️ 29 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے شہباز
ستمبر
اب بھارتی فلم میں کام کی پیش کش ہوگی تو کروں گا، ماضی میں انکار کردیا تھا، آغا علی
🗓️ 2 جون 2024کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکار آغا علی نے انکشاف کیا ہے کہ
جون
دہشت گرد ملک بھر میں اپنا اثر ورسوخ بڑھا رہے ہیں، رپورٹ
🗓️ 6 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں
نومبر
بائیڈن نے غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کی تردید کی
🗓️ 22 مئی 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب میں امریکی صدر جو بائیڈن
مئی
وفاقی وزیر نے ریحام خان کو قانونی نوٹس بھیجوا دیا
🗓️ 27 فروری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے
فروری
قبائلی اضلاع کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے گئے، اسد قیصر
🗓️ 11 اکتوبر 2024پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد قیصر نے کہا
اکتوبر
امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کی سرحدی پالیسیوں کو جاری رکھنے کا حکم
🗓️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں:امریکی سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ ٹرمپ کے دور کا
دسمبر
سینیٹ انتخابات کے متعلق پیر کو سپریم کورٹ فیصلہ سنائے گا
🗓️ 27 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سپریم کورٹ پاکستان سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے
فروری