سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کی سیاسی کونسل کے رکن نے کہا کہ سعودی اتحاد کے ترجمان مزاحمتی گروہوں کے ساتھ یمنی تعلقات پر اس قدر ناراض ہیں اور ایسے بات کررہے ہیں جیسے اسرائیلی فوج کے ترجمان ہوں پر بات کی۔
یمن کی انصار اللہ تحریک کے سینئر رکن محمد البخیتی نے ٹویٹ کیا کہ سعودی اتحاد کے ترجمان کو لبنانی مزاحمت کے ساتھ یمنی تعلقات کی مذمت کرنے کے لیےجعلی اور ڈب شدہ ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے شرم بھی نہیں آئی ،البخیتی نے مزید کہا کہ جو بھی مزاحمت پر مبنی ممالک پر حملہ کرنے والے سعودی فوج کے ترجمان کے موقف کی پیروی کرتا ہے، اسے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے وہ اسرائیلی فوج کے ترجمان کی باتیں سن رہا ہو۔
البخیتی نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ سعودی فوج کے ترجمان کو لبنانی مزاحمت کے ساتھ ہمارے تعلقات کو ثابت کرنے کے لیے جعلی ویڈیو کی ضرورت نہیں ہےکیونکہ ہم صہیونی اتحاد سے لڑنے کے لیے خود کو ایک متحدہ محاذ سمجھتے ہیں۔
یادرہے کہ کل یمن کی قومی تجات حکومت کے وزیر اطلاعات ضیف اللہ الشامی نے کہاکہ اگر ہمارے پاس حزب اللہ اور ایران کے ماہرین ہوتے جو ہماری حمایت کرتے تو ہمیں ان پر فخر ہوتا،واضح رہے کہ سعودی اتحاد جس نے مارچ 2015 میں یمن پر حملے اور محاصرہ شروع کیا تھا، چھ سال سے زائد عرصے سے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے اور اب مسلسل یمن میں حزب اللہ اور ایران کی موجودگی کی بات کر رہا ہے۔