🗓️
سچ خبریں:سری لنکا میں آزادی کے بعد سے سب سے زیادہ معاشی بدحالی ہونے کی وجہ سے اس ملک کے مسلمان اس سال حج کی سعادت سے محروم رہ جائیں گے۔
سری لنکا کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کو شدید معاشی بحران کا سامنا ہے جس کے باعث وہاں کے مسلمان اس سال حج نہیں کرپائیں گے،اطلاعات کے مطابق سری لنکا کو آزادی کے بعد سے سب سے شدید معاشی بحران کا سامنا ہے جس کے باعث حکومتی منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال ملک کے مسلمان حج کی سعادت حاصل کرنے سے محروم رہیں گے۔
رپورٹ کے مطابق نیشنل حج کمیٹی نے ٹور آپریٹرز ایسوسی ایشن اور مسلم مذہبی اور ثقافتی امور کے محکمے سمیت کئی دیگر جماعتوں سے بات چیت کی جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ سری لنکا کے موجودہ معاشی حالات ٹھیک نہیں اس لیے کوئی بھی مسلمان حج نہیں کرسکے گا۔
حج ٹور آپریٹرز ایسوسی ایشن کے صدر سعید ایم رسمی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس سال کے حج کو ترک کرنے کا فیصلہ مسلم کمیونٹی کے ارکان کی طرف سے ملک کی خاطر کیا گیا ہے تاکہ مشکل وقت میں یکجہتی کا مظاہرہ کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کو اس وقت ڈالر کے سنگین بحران کا سامنا ہے جس پر قابو پانے کے لیے زیادہ سے زیادہ غیر ملکی کرنسی کی ضرورت ہے اور ہماری کوشش ہے مسلمان اس کٹھن وقت میں حکومت کا ساتھ دیں۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل کے خلاف جوہری حملے سے بڑا خوفناک خواب کیا ہے؟
🗓️ 16 اگست 2023سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا میں صیہونی حکومت کے مشہور عسکری ماہر میجر جنرل
اگست
ریاض کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے تل ابیب کی کوشش بے نتیجہ
🗓️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں:تساہی ہینگبی نے ہرزلیہ کی ریخمین یونیورسٹی میں ایک کانفرنس میں
ستمبر
شام میں امریکی رسد کے قافلے پر حملہ
🗓️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں:ذرائع ابلاغ کے ذرائع نے شام کے شہر حسکہ میں ایک
دسمبر
چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
🗓️ 21 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے اپنے عہدے سے
فروری
ماہرہ نےکس انتخاب کیا؟ شاہ رخ خان یا ساحر لودھی؟
🗓️ 30 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)ویب شو میں گفتگو کے دوران جب پاکستان کی صفِ
مئی
پشاور: دلہن نے حق مہر میں سونے، چاندی کے بجائے ایک لاکھ کی کتابوں کا مطالبہ کر دیا
🗓️ 15 مارچ 2021پشاور (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع مردان سےایک انوکھا واقعہ سامنے
مارچ
لاہور ہائی کورٹ کی حسان نیازی کی والد سے ملاقات یقینی بنانے کے لیے اقدامات کی ہدایت
🗓️ 3 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران
اکتوبر
الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی , وزیراعلیٰ خیبر پختونخوانے جواب جمع کرا دیا
🗓️ 22 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں )الیکشن کمیشن نے این اے 24 چارسدہ کے
ستمبر