روس یوکرین جنگ میں امریکی سائبر ایڈونچر

امریکی

?️

سچ خبریں:مائیکروسافٹ کے سربراہ نے اپنے حالیہ بیان میں ماسکو-کیف تنازعہ کے درمیان یوکرین کے لیے امریکی سائبر اسپورٹ کا انکشاف کیا۔
معلوماتی انقلاب کے ساتھ ابھرتی سائبر وارفیئر یا سائبر جنگ ، ایک ایسی جنگ ہے جس میں فریقین کمپیوٹر اور کمپیوٹر نیٹ ورک کو بطور اوزار استعمال کرتے ہیں اور سائبر اسپیس میں ایک دوسرے کے خلاف حملے کرتے ہیں، ماہرین کے مطابق اس جنگ کی درست تعریف ممکن نہیں تاہم بعض ممالک کے خلاف سائبر حملوں اور ان کی جہتوں اور مشترکات کا جائزہ لینے سے نسبتاً جامع تعریف حاصل کی جا سکتی ہے،ان کے مطابق سائبر جنگ کو تکنیکوں کے ایک سیٹ کے طور پر بیان کیا جا سکتا ہے جس میں جمع کرنا، ترسیل، تحفظ، رسائی سے روکنا اور معلومات کے معیار کا نقصان شامل ہے۔

واضح رہے کہ یوکرین میں تنازع شروع ہوتے ہی سائبر جنگ کا معاملہ ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گیا ہے، ایک حالیہ بیان میں، مائیکروسافٹ کے سی ای او بریڈ فورڈ لی اسمتھ نے روس-یوکرین جنگ کو دنیا کی پہلی بڑی مشترکہ جنگ قرار دیا جس نے عالمی میدان جنگ کو ورچوئل دائرے میں دھکیل دیا۔

ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی کمپنی کے صدر کے چند الفاظ اس مسئلے کے بارے میں سوچنے کے لیے کافی ہیں؛سائبر وارفیئر کی تعریف، اس کے مقاصد اور سیاسی اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے ورچوئل ٹولز کا استعمال ہمیں اس سلسلہ میں مزید غور کرنے پر مجبور کرتا ہے، مائیکروسافٹ کے سی ای او بریڈ اسمتھ، جنہوں نے حال ہی میں ماسکو-کیف تنازعہ پر ایک سائبر میٹنگ سے خطاب کیا، یوکرین کے تنازع کو عالمی سطح پر تبدیلی کی علامت قرار دیا۔

اسمتھ نے اس جنگ کو دنیا کی پہلی بڑی مشترکہ جنگ بھی قرار دیا، مائیکروسافٹ کے سی ای او نے روس-یوکرین تنازعہ میں اپنی کمپنی کے اہم کردار پر بات کی، سمتھ کے مطابق مائیکروسافٹ کمپنی نے یوکرین کی حکومت کو تیزی سے کلاؤڈ پر منتقل کرنے میں مدد کی۔

 

مشہور خبریں۔

قومی اسمبلی میں حکومت ارکان بھی آمنے سامنے

?️ 18 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قومی اسمبلی کے

صیہونی حکومت کو 13 وزرائے خارجہ کی وارننگ

?️ 18 مئی 2024سچ خبریں: تیرہ وزرائے خارجہ نے اسرائیلی وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز کے

آرمینیوں نے جمہوریہ آذربائیجان سے اپنے فوجیوں کی لاشیں وصول کیں

?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:    آرمینیا کی وزارت دفاع نے آج اتوارکو اعلان کیا

لکی مروت؛ شدت پسندوں کا حملہ، امن کمیٹی کا جوان جاں بحق

?️ 18 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) لکی مروت کے گاؤں بیگو خیل پر شدت

منی لانڈرنگ کرتے ہوئے پکڑی گئی ایان علی کا کوئی تذکرہ نہیں کرتا،وفاقی وزیر علی زیدی

?️ 2 مارچ 2022 (سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر علی زیدی

اتحادی حکومت کی 19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

?️ 11 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اتحادی جماعتوں کی حکومت کی وفاقی کابینہ میں

صیہونیوں نے اپنی بے بسی کا اعتراف کیا

?️ 1 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا کہ کسی بھی

ایران امریکہ مذاکرات میں ایران کی بالادستی؛ امریکہ کا چند مطالبات سے پیچھے ہٹنے کا عندیہ 

?️ 14 اپریل 2025 سچ خبریں:ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں ایران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے