?️
روس کے پاس قابل اعتماد ایٹمی ڈھال موجود ہے:پوتین
ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ روس ایک مستحکم اور قابل اعتماد ایٹمی سپر (ڈھال) کا مالک ہے جو قومی سلامتی کی ضمانت ہے۔
روسی صدر نے ملک کی ایٹمی صنعت کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر ماہرین، کارکنان اور سابقہ ایٹمی منصوبوں کے بانیان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے ممتاز بانیوں اور کئی نسلوں کے سائنسدانوں، انجینئرز اور ماہرین پر فخر ہے جنہوں نے روس کو یہ عظیم توانائی عطا کی۔
پوتین نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان ماہرین کی محنت سے سینکڑوں تحقیقی مراکز، صنعتی ادارے اور ڈیزائن دفاتر قائم ہوئے جنہوں نے ایک جامع سائنسی و صنعتی ڈھانچہ تشکیل دیا اور روس کے لیے ایک ایٹمی سپر قابل اعتماد ڈھال فراہم کی۔
انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ روسی سائنسدان مستقبل میں بھی بنیادی و عملی تحقیق کو فروغ دیتے رہیں گے اور بینالمللی تعاون کو مزید مضبوط کریں گے۔
پوتین نے یاد دلایا کہ روس کی ایٹمی صنعت کی بنیاد 1945 میں رکھی گئی جو ملک کی تاریخ میں ایک سنگِ میل ثابت ہوئی۔ ان کے مطابق یہ کامیابی صرف عسکری نہیں بلکہ معیشت، توانائی، صحت اور دفاعی صنعت کے لیے بھی ایک عظیم پیشرفت تھی جس نے روس کو عالمی سطح پر اسٹریٹجک توازن دلایا۔
صدرِ روس نے مزید کہا کہ آج ایٹمی صنعت روس کی تکنیکی صلاحیت کی علامت ہے۔ ادارہ روس اتم نہ صرف جدید ٹیکنالوجی میں آگے بڑھ رہا ہے بلکہ بڑے انفراسٹرکچر منصوبوں پر کام کر رہا ہے، ایٹمی آئس بریکرز کے بیڑے کو جدید بنا رہا ہے اور خلائی منصوبوں میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔
پوتین نے ماہرینِ ایٹمی شعبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ملک کے ان اہم مقاصد کو پورا کر رہے ہیں جن میں معیشت کے کلیدی شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کی شمولیت، بنیادی منصوبوں کی تعمیر نو، آئس بریکرز کی نوسازی اور خلائی تحقیق میں روس کا مؤثر کردار شامل ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
ٹرمپ تل ابیب کو بچانے کی کوشش میں
?️ 16 جون 2025سچ خبریں: پاکستان کے سابق قائم مقام وزیر خارجہ شمشاد احمد خان نے
جون
ہواوے نے امریکا کو بڑا دھچکا دے دیا، ہارمونی آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے کا باقاعدہ اعلان
?️ 26 مئی 2021بیجنگ(سچ خبریں) چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے اپنا تیار کردہ
مئی
ٹرمپ ایک بے مثال گھریلو خطرہ ہے: امریکی کانگریس
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں: 6 جنوری 2021 کو کانگریس کی عمارت پر حملے
جولائی
صیہونی حکام کو اپنے فوجیوں کی کتنی فکر ہے؟ حماس نے پول کھول دی
?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں: القسام فورسز نے غزہ میں 10 سال پہلے پکڑے گئے
جنوری
امریکہ کے پاس عراق میں اب کوئی جنگی فورس نہیں
?️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں: بائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کی ترجمان
دسمبر
متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط
?️ 2 جون 2022سچ خبریں:صیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے سائے میں تل
جون
بھارتی ظلم و بربریت کشمیریوں کو جدوجہد آزادی ترک کرنے پر مجبور نہیں کرسکتی:حریت کانفرنس
?️ 2 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل
فروری
ریاض کی نئی علاقائی پالیسی اسرائیل کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے:صیہونی اخبار
?️ 19 اپریل 2023سچ خبریں:ریاض کی حالیہ علاقائی پالیسی علاقائی ممالک کے ساتھ ہم آہنگی
اپریل