🗓️
سچ خبریں:روس کی سکیورٹی کونسل کے نائب سربراہ کا کہنا ہے کہ امریکہ کو افغانستان کو اس طرح نہیں چھوڑنا چاہئے جس سے اس کی سلامتی خطرے میں پڑ جائے۔
اٹارتاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ افغانستان چھوڑنے کے لئے ذمہ دارانہ طرز عمل اپنائے، روس کے نائب سکیورٹی کونسلر الیگزینڈر وینڈیکٹوف نے ٹاس کو بتایا کہ امریکہ کوافغانستان سے اپنی فوج کی واپسی کو ذمہ داری کے ساتھ انجام دینا چاہئے تاکہ اس ملک کی سلامتی کو خطرے میں نہ پڑسکے اس لیے کہ روس کے نقطہ نظر سے یہ سب سے اہم مسئلہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی فوج کی واپسی کا افغان بحران (امن مذاکرات) کے حل پر مثبت یا منفی اثر پڑے گا،یہ مسئلہ ثانوی اہمیت کا حامل ہے، وینڈیکٹوف نے کہا کہ یہ تو وقت ہی بتائے گا کہ امریکی فوج کی واپسی کیسے کی گئیلیکن سب سے پہلے ہم اپنے مغربی شراکت داروں خصوصا امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس عمل کے لئے ذمہ دارانہ انداز اپنائیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ بدھ تک افغانستان سے مبینہ امریکی انخلا کا 90 فیصد مکمل ہونے کے بارے میں کہا گیا تھاجبکہ اس دوران طالبان نے افغانستان میں نمایاں پیشرفت کی ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ واشنگٹن اپنی غیر ذمہ دارانہ انخلا کے ساتھ ہی افغانستان کو خانہ جنگی کی طرف لے جارہا ہے،واضح رہےکہ اس سے قبل چین نےبھی امریکہ کو افغانستان سےامریکہ کے غیر ذمہ دارانہ انخلا کے نتائج سے خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ملک خانہ جنگی کی طرف گامزن ہے۔
مشہور خبریں۔
روس کے اندر آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں نیٹو فوج کو تباہ کرنے کی صلاحیت
🗓️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں: اندازوں کے مطابق اور لبنانی المیادین نیٹ ورک کی
اکتوبر
بائیڈن کے خلاف ریاست مشی گن میں عرب امریکیوں کا غصہ
🗓️ 2 فروری 2024سچ خبریں:جو بائیڈن پر غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کی حمایت
فروری
زیلینسکی یوکرینی وزیر خارجہ کے ساتھ کیا کرنے والے ہیں؟
🗓️ 9 مارچ 2024سچ خبریں: یوکرین کے صدر بعض اعلیٰ فوجی حکام کی برطرفی کے
مارچ
صہیونی ذرائع نے تل ابیب شہر کے ٹرین سسٹم پر سائبر حملہ کی تصدیق کی
🗓️ 5 جولائی 2022سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے پیر کی شام تل ابیب لائٹ ریل
جولائی
سپر پاور کون ہے؟امریکہ یا یمن؟
🗓️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک معروف عرب تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ بحیرہ
دسمبر
90 لاکھ افغان بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے:ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن
🗓️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے اعلان کیا کہ ایک سال سے بھی
ستمبر
یوکرین میں انگلینڈ اور روس کے درمیان براہ راست جنگ کا امکان
🗓️ 22 اگست 2022سچ خبریں:برطانوی فوج کے ایک سینئر افسر نے ایک بیان میں روس
اگست
رانا شمیم کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت
🗓️ 28 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) رانا شمیم نے اپنا بیان حلفی عدالت میں
دسمبر