روس نے ہائپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔

روس

?️

روس نے ہائپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔

روس اور اس کا اتحادی بیلاروس، جمعے سے شروع ہونے والی مشق زاپاد 2025 میں شریک ہیں جو بحیرہ بالٹک اور بارنتز سمیت مختلف علاقوں میں جاری ہے اور منگل تک جاری رہے گی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ مشق اس لیے بھی اہم ہے کہ حال ہی میں تقریباً 20 روسی ڈرونز پولینڈ کی فضائی حدود میں داخل ہوئے تھے۔ وزیر خارجہ پولینڈ رادوسلاو سیکورسکی نے ان مشقوں کو ناتو کے لیے "آزمائش” قرار دیا۔
روس پہلے بھی یوکرین جنگ میں ہائپر سونک میزائل کِنژال استعمال کر چکا ہے۔فروری 2024 میں یوکرینی تجزیہ کاروں نے دعویٰ کیا تھا کہ روس نے پہلی بار "زیرکان” کو میدانِ جنگ میں استعمال کیا۔
صدر ولادیمیر پوتین نے 2023 میں کہا تھا کہ زیرکان اور دیگر نئی نسل کے ہتھیار روس کو بیرونی خطرات سے محفوظ رکھنے اور قومی مفادات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کریں گے۔
قطب شمالی میں روسی فوجی سرگرمیوں پر ناتو کے رکن ممالک نے بارہا تشویش ظاہر کی ہے۔ آئس لینڈ کی وزیر خارجہ گانارزداتیر کے مطابق کرملین نے اس خطے میں اپنی فوجی موجودگی کو خاصا بڑھا دیا ہے، جسے نیٹو کے لئے ایک سنگین خطرہ سمجھتا ہے۔
بحیرہ بالٹک کو اکثر نیٹو کی جھیل کہا جاتا ہے کیونکہ زیادہ تر اطراف اس کے رکن ممالک ہیں۔ لیکن بحیرہ بارنتز، جو روسی کولا جزیرہ نما اور نروے کے قریب واقع ہے، اب ایک نئی کشیدگی کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

دریاؤں میں گنجائش سے زیادہ پانی آیا جس کی توقع نہیں تھی۔ مریم نواز

?️ 28 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ

نیب نے پولیس اور رینجرز سے مددلینے کا فیصلہ کیا

?️ 23 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کی

سندھ: نوشہرو فیروز اور گھوٹکی میں اونچے درجے کا سیلاب، کچے کے متعدد دیہات زیر آب

?️ 20 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں دریائے سندھ میں

لاہور ہائیکوٹ: 1990 سے2001 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ بھی پبلک کرنے کا حکم

?️ 22 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے شہری کی درخواست پر حکومت کو

بینکنگ مارکیٹ میں متوازی شرح تبادلہ دوبارہ نمایاں

?️ 19 نومبر 2023 اسلام آباد: (سچ خبریں) بینکنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ کرنسی مارکیٹ

پنجاب میں گندم کی قلت نہیں ہے، سیلاب کے نام پر آٹے کی قیمت نہیں بڑھنے دیں گے‘ عظمیٰ بخاری

?️ 9 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ

وزیراعظم شہبازشریف کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ، جنوبی ایشیا میں کشیدہ صورتحال سے آگاہ کیا

?️ 4 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی ملائیشیا کے وزیرِ اعظم

اسرائیلی سائبری کمپنیوں کا سعودی عرب میں خفیہ طور پر کام

?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی سائبر سیکیورٹی کمپنیاں سعودی عرب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے