?️
سچ خبریں:کریملن کے ترجمان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ روس میں کوئی بھی جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے خیال پر غور نہیں کر رہا ،ایسا صرف اس صورت میں ہو گا جب روس کے وجود کو خطرہ لاحق ہو گا۔
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ریمارکس جس میں انھوں نے پی بی سی نیوز کے نامہ نگار کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر کسی تیسرے فریق نے یوکرین کے تنازع میں مداخلت کی تو وہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال پر غور کریں گے، کے بارے میں کہا کہ نہیں، میں ایسا نہیں سمجھتا، تاہم یہ ہمارا اٹل فیصلہ ہے کہ یوکرین کے معاملے میں کوئی مداخلت نہ کرے،اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو ہمارے پاس اسے روکنے اور ان تمام لوگوں کو سزا دینے کا پورا صلاحیت ہے جو مداخلت کا ارادہ رکھتے ہیں۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ اس بات کا امکان نہیں سمجھتے ہیں کہ روس تنازع میں جوہری ہتھیار استعمال کرے گا، کریملن کے ترجمان نے کہا کہ روس میں کوئی بھی اس طرح کے ہھتیار استعمال کرنے کے بارے میں نہیں سوچ رہا ہے، یہاں تک کہ ہمارے ملک میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا خیال بھی نہیں ہے۔
پیسکوف نے امریکی صدر جو بائیڈن کے ریمارکس کہ ولادیمیر پیوٹن زیاد دن تک اقتدار میں نہیں رہ سکیں گے،کو مکمل طور پروارننگ قرار دیا،اگرچہ بائیڈن بعد میں اپنے موقف سے پیچھے ہٹ گئے۔


مشہور خبریں۔
انٹرنیٹ اسپیڈ کے معاملے میں پاکستان افغانستان سے بھی پیچھے
?️ 25 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} ٹیکنالوجی کے اس دور میں انٹرنیٹ کی اہمیت
فروری
گیس و بجلی کی قیمتیں بڑھا کر صنعتیں تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ڈاکٹر حفیظ پاشا
?️ 18 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا
مارچ
جنگ ہوگئ تو پورا مشرق وسطیٰ ہل جائے گا
?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بوحبیب نے اپنے ایک خطاب
جولائی
پنجاب سے 1336 غیرملکی ڈی پورٹ، 2772 افغان باشندرے ہولڈنگ سینٹرز منتقل
?️ 6 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) غیرقانونی غیر ملکیوں کے خلاف مہم کے دوران پنجاب
اپریل
فیکٹ چیک: پہلگام واقعے سے متعلق ہانیہ عامر کی وائرل پوسٹ جھوٹی ہے۔
?️ 2 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ ہانیہ عامر نے واضح کیا ہے کہ
مئی
صوبے ممکنہ طور پر600 ارب روپے وفاق کو فراہم نہیں کرسکیں گے
?️ 6 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سرکاری اداروں (ایس او ایز) منافع اور ڈیوڈنڈ
مئی
یمن میں جارحین کی آپسی جھڑپ
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:یمن کے صوبہ شبوا میں سعودی فوج نے متحدہ عرب امارات
جنوری
عرب اور اسلامی ممالک ایران کی حمایت کریں : انصار اللہ
?️ 15 جون 2025سچ خبریں: یمن کے انصار اللہ کے رہنما نے زور دے کر کہا
جون