?️
روس بھی ایران کے ساتھ مل کر افغانستان پاکستان تنازع میں ثالثی کے لیے تیار ہے: پاکستانی میڈیا
پاکستانی ٹی وی چینل جیو نیوز نے رپورٹ دیا ہے کہ اسلامی جمہوریۂ ایران کے بعد اب روس نے بھی افغانستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالثی کی پیشکش کر دی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ ماسکو کابل اور اسلام آباد کے درمیان حالیہ تناؤ پر گہری تشویش رکھتا ہے اور اسے خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ سمجھتا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ روس دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کی بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہے اور یقین رکھتا ہے کہ اس طرح کے اقدامات خطے میں دیرپا سلامتی کو مضبوط کریں گے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ روس کی یہ آمادگی ایران کے مؤقف سے ہم آہنگ ہے، جو پہلے ہی پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافات دور کرانے کے لیے پیش پیش ہے۔
گزشتہ ہفتے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پاکستان اور افغانستان کے وزرائے خارجہ سے علیحدہ علیحدہ ٹیلی فون پر گفتگو کی تھی۔ انہوں نے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ تہران تنازع کے حل اور کشیدگی میں کمی لانے کے لیے ہر طرح کے تعاون کو تیار ہے۔
عراقچی نے ترکی اور قطر کے وزرائے خارجہ سے بھی رابطہ کیا جو اسلام آباد اور کابل کے درمیان تین مرحلوں پر مشتمل مذاکرات میں ثالثی کر چکے ہیںاور موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔
رپورٹ کے مطابق خطے کے یہ سفارتی اقدامات افغانستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کو کم کرنے کے لیے ایک مشترکہ کوشش کی عکاسی کرتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
بھارت کو اپنی محدود سوچ کو ترک کرنا ہوگا: وزیر خارجہ
?️ 23 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا
اگست
اردن سے شیطان سفیر کی بے دخلی اور صیہونی تنہائی میں شدت
?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:حقیقت یہ ہے کہ آج بین الاقوامی نظام پہلے سے کہیں
مارچ
امریکی صدارتی انتخابات کے بارے میں بائیڈن کا بیان
?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے ملک میں ہونے والے انتخابات میں
نومبر
حزب اللہ کا صیہونی دشمن کے ٹھکانوں پر تازہ ترین میزائل حملہ
?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں: آج صبح ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی کہ لبنان کی
جنوری
طالبان کے ساتھ غیر ملکی دہشت گردوں کی موجودگی پر چین کا اظہار تشویش
?️ 29 جولائی 2021سچ خبریں:افغان وزارت خارجہ نے بدھ کے روز طالبان کے ایک وفد
جولائی
صیہونی حکومت میں ہاؤسنگ مارکیٹ کا زوال
?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں: گلوبز اخبار کے مطابق تل ابیب کے علاقے کے تاجروں نے
نومبر
روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے: اقوام متحدہ
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انڈر سکریٹری جنرل برائے سیاسی امور نے خبردار
جولائی
امریکہ میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ
?️ 9 نومبر 2021سچ خبریں : اوپیک پلس کے تیل کی سپلائی بڑھانے کے فیصلے کے بعد
نومبر