?️
سچ خبریں:مزاحمتی علماء کی عالمی یونین کے سربراہ نے صیہونی امریکی منصوبے کے خلاف جنگ کے شہیدوں جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کے کردار اور مقام کو سراہتے ہوئے کہا کہ صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کومعمول پر لانے والوں نے دشمن کے ہاتھوں اپنے آپ کو بیچ ڈالاہے۔
العہد نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق مزاحمتی علماء کی بین الاقوامی یونین کے صدر شیخ ماہر حمود نے کمانڈرز حاج قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر لبنان میں ایرانی سفارت خانے میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سلیمانی اور المہندس صحیح مکتب اور حق کے راستے کے نمائندے ہیں اور آیت "وجاھدوا فی اللہ حق جہاد” کے حقیقی مصداق ہیں ۔
شیخ حمود نے مزید کہا کہ خدا ہمارے ساتھ ہے اور یہ عظیم راستہ مشن پر مبنی ہے نیز فتح کے بعد کا دن ان لوگوں کے لیے بہت قریب ہے جو اس کے منتظر ہیں، انہوں نے مزید کہاکہ صیہونی حکومت کے ساتھ سمجھوتہ کرکے دھوکہ کھانے والوں نے خود کو بیچ دیا اور امریکی منصوبے کا حصہ بن گئے۔
یادرہے کہ اس تقریب میں لبنان میں ایران کے سفیر محمد جلال فیروزنیا، حزب اللہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم، فلسطین کی جہاداسلامی موومنٹ کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ اور دیگر عہدیداروں اور رکن گروپوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


مشہور خبریں۔
مصنوعی ذہانت کا مثبت کردار
?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: اگر مصنوعی ذہانت کے پاس ضمیر یا احساسات ہوتے تو
جولائی
کیا نیتن یاہو اسرائیل کو تباہ کر رہے ہیں؟
?️ 15 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی ذرائع ابلاغ نے اس ریاست کے وزیر اعظم کی
اگست
شرمناک عرب اور بین الاقوامی خاموشی کے درمیان غزہ کا انسانی المیہ
?️ 24 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں شہریوں کے خلاف صیہونی حکومت کی
مارچ
صیہونی حکومت فاشسٹ ہے؛اسرائیلی کنسٹ رکن کا اعتراف
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں:فلسطینی عوام کی حمایت پر اسرائیلی حکام کی تنقید کا سامنا
نومبر
فلسطینی قیدیوں کے خلاف صیہونی مظالم
?️ 27 جون 2024سچ خبریں: حال ہی میں صیہونی حکومت کی خوفناک جیلوں سے رہا ہونے
جون
الحشد الشعبی اور داعش کے درمیان جھڑپ
?️ 4 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی صوبہ صلاح الدین کے شہر تکریت میں مزاحمتی تحریک کی
اپریل
مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق اقوامِ متحدہ کی رپورٹ پر پاکستان کا اظہارِ تشویش
?️ 26 نومبر 2025واشنگٹن: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے بدھ کے روز اقوام متحدہ کی
نومبر
نیپرا کا بجلی فی یونٹ 3 روپے 28 پیسے مہنگی کرنے کا فیصلہ
?️ 23 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول ایڈجسٹمنٹ
ستمبر