درجنوں صیہونی آبادکاروں کا مسجد الاقصی پر حملہ

صیہونی

🗓️

سچ خبریں:درجنوں صیہونی آبادکاروں نے آج اتوار کو مسجد الاقصی پر حملہ کیا۔
فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی شہریوں کے خلاف صیہونی حکومت کے معاندانہ اقدامات کے بعددرجنوں صیہونی آباد کاروں نے آج بروز اتوار، صیہونی حکومت کی فوج کی بھرپور حمایت میں مسجد الاقصیٰ پر حملہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ حملہ باب المغاربه کی طرف سے کیا گیا اور اس دوران آباد کاروں نے اشتعال انگیز کارروائیاں کیں،واضح رہے کہ 2021 میں مسجد اقصیٰ پر حملہ کرنے والے آباد کاروں کی تعداد 34562 تک پہنچ جائے گئی جبکہ 2020 میں ان صہیونیوں کی تعداد تقریباً 19 ہزار اور 2019 میں تقریباً 30 ہزار تھی۔

قابل ذکر ہے کہ صیہونی آباد کار قابض افواج کی حمایت اور مدد سے روزانہ مسجد اقصیٰ پر حملے کرتے ہیں اس لیے کہ انھیں معلوم ہے کہ انھیں کوئی پوچھنے والا نہیں اقوام متحدہ سمیت پوری عالمی برادری پہلے ہی ان کے قبضے میں تھی اور اب آہستہ آہستہ متعدد شیخ نشین عرب ریاستیں بھی فلسطینیوں اور مسجد الاقصی کے بجائے صیہونیوں کا دم بھرتی نظر آرہی ہیں جس سے صیہونیوں کو مسجد الاقصی اور فلسطینیوں کے خلاف مزید جرائم کرنے کا حوصلہ ملتا ہے جس کی مثال آئے دن ہمیں دیکھنے کو ملتی ہے کہ صیہونی کبھی مسجد الاقصی کی بے حرمتی کر تے نظر آتے ہیں تو کبھی فلسطینیوں کو زد کوب ۔

 

مشہور خبریں۔

بلاول نوکری کی عرضی کے لئے واشنگٹن جا رہے ہیں:شہباز گل

🗓️ 3 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز

کیا اسرائیل اپنے قیدیوں تک پہنچ سکے گا ؟

🗓️ 9 جنوری 2025سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے العربی الجدید نیوز ویب سائٹ کو بتایا کہ

غیر قانونی سگریٹ سے حکومت کو سالانہ 300 ارب روپے کا نقصان

🗓️ 22 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ (آئی پی

آئی ٹی ماہرین کاحکومت سے مالی نقصانات سے بچنے کے لیے وی پی این پر پابندیاں کم کرنے کا مطالبہ

🗓️ 27 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وی پی این رجسٹریشن پالیسی پاکستان کے آئی

امریکا کا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

🗓️ 19 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل

فلسطینی شہریوں کے قتل کے خلاف برطانوی موقف

🗓️ 15 دسمبر 2023سچ خبریں:برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے صیہونی غاصبوں سے مطالبہ کیا

سعودی سماجی کارکنوں کی اس ملک کی عدالتوں سے خطرہ

🗓️ 4 اگست 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی ایک تنظیم کا کہنا ہے کہ سعودی عدالتی

شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب،وزیراعظم کے ہمراہ کون کون ہونگے

🗓️ 24 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف 27 اپریل کو تین روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے، اس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے