🗓️
سچ خبریں:ایرانی سپاہ پاسداران کے سربراہ کا نے کہا کہ خطے میں بیرونی طاقتوں کی موجودگی اور مداخلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
ایران کی سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی نے بندر عباس میں سپاہ پاسداران کے بحری بیڑے میں دفاعی اور جنگی صلاحیت کی حامل نئی کشتیوں کے الحاق کے سلسلے میں ہونے والی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کی حدود وہاں تک ہیں جہاں تک ہمارے مفادات پھیلے ہوئے ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ بین الاقوامی پانیوں میں ہماری موجودگی کا پیغام سلامتی، امن اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ بھائی چارہ ہے جبکہ خطے میں بیرونی طاقتوں کی موجودگی قابل برداشت نہیں ہے، غاصب صہیونی ریاست ایک بغیر جڑوں والے درخت کی طرح ہے جو اپنا انتظام چلانے کی صلاحیت بھی نہیں رکھتی۔
جنرل سلامی کہا کہنا تھا عالمی نظاموں میں کمزور طاقتوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے لہذا تمام شعبوں میں طاقتور بننے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ دشمن نے اپنے تمام حربے استعمال کئے تا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو اقتصادی، سیاسی، عسکری اور ابلاغیاتی پابندیوں میں جکڑ سکے تاہم ہم ان تمام دشمنیوں کے باوجود آج دنیا میں سربلند ہیں۔
سپاہ پاسداران کے سربراہ نے مزید کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران عالمی اور خطے کی سطح پر ایک طاقت کے طور پر جانا جاتا ہے جس کا انکار نہیں کیا جاسکتا۔
مشہور خبریں۔
عمران خان کی توہین عدالت کیس میں التوا کی درخواست
🗓️ 5 نومبر 2022اسلام آباد:(سچی خبریں) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی
نومبر
امریکہ کا یمن پر حملہ
🗓️ 12 جنوری 2024سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل کے تجزیے کے مطابق، امریکی حکام توقع کرتے
جنوری
برطانوی بادشاہ کے مجسمے پر حملہ کرنے پر چار شہریوں کی گرفتاری
🗓️ 25 اکتوبر 2022سچ خبریں:لندن کے ایک عجائب گھر میں انگلینڈ کے بادشاہ کے مجسمے
اکتوبر
وزیرِ اعظم کی مستونگ روڈ پر خود کش حملے کی شدید مذمت
🗓️ 5 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان نے کوئٹہ میں مستونگ
ستمبر
مغربی کنارہ وسیع بغاوت کے دہانے پر
🗓️ 30 اگست 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے
اگست
فیس بک نے ویکسین سے متعلق غلط معلومات مہم پر پابندی لگا دی
🗓️ 11 اگست 2021کیلیفورنیا(سچ خبریں) فیس بک نے غلط معلومات پر مبنی ویکسین مخالف مہم
اگست
صیہونی حکومت فلسطینی گروہوں کے اتحاد سے کیوں پریشان ہے؟
🗓️ 28 جولائی 2024سچ خبریں: بیجنگ میں فلسطینی گروپوں کے درمیان تین ماہ تک جاری رہنے
جولائی
اگر پاکستان کو بچانا ہے تو کیا کرنا ہوگا؟ عمران خان کی زبانی
🗓️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کا کہنا ہے
جولائی