?️
سچ خبریں:سعودی سوشل صارفین نےسعودی عرب کے نائب وزیر دفاع اور اس ملک کے فرمانروا کے صاحبزادے شہزادہ خالد بن سلمان کی سیاسی منظر نامے میں غیر موجودگی اور امریکی صدر کے استقبال کی تقریب میں یا ولی عہد کے غیر ملکی دوروں میں ان کی عدم موجودگی پر سوال اٹھایا ہے۔
سعودی عرب سے بھاگے ہوئے اس ملک کے اعلی سکیورٹی عہدہ دار سعد الجبری کے بیٹے خالد نے ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ شہزادہ خالد بن سلمان کا اس وقت سیاسی منظر سے غائب ہونا انتہائی توجہ کے قابل ہے، وہ نہ بائیڈن کے جدہ کے دورے پر وہاں موجود تھے اور نہ ہی انہیں ولی عہد کے دوروں یا یمن میں جنگ بندی میں توسیع کے لیے جاری مذاکرات میں دیکھا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خالد بن سلمان وہ اعلیٰ ترین سعودی عہدہ دار ہیں جنہوں نے حال ہی میں واشنگٹن کا دورہ کیا اور امریکیوں کے مطابق ان کی کوششوں نے بائیڈن کے دورے اور یمن کی جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا۔
واضح رہے کہ خالد بن سلمان آخری سعودی عہدہ دار تھے جنہوں نے یمن میں جنگ بندی میں توسیع پر بات چیت کے لیے گزشتہ مئی میں واشنگٹن کا دورہ کیا تھا، تاہم اس وقت وہ سعودی سیاست کے صفحے سے غائب ہیں۔
مشہور خبریں۔
نئے آرمی چیف کے نام پر غور جاری
?️ 13 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) جنرل قمر جاوید باجوہ کے گیریژن کے الوداعی دوروں
نومبر
اب جنگ کا وقت قریب ہے
?️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:عرین الاسود استقامتی گروپ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے
مارچ
عید الاضحیٰ کے موقع پر کورونا وائرس دوبارہ بڑھنے کا خدشہ
?️ 5 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں عید الاضحی کے موقع پر احتیاطی
جولائی
افغان سرزمین کا استعمال پاکستان کے خلاف جارحیت ہے: خواجہ آصف
?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بلوچستان کے
نومبر
امریکہ فلسطین اسرائیل تنازع میں غیر جانبدار نہیں ہے:روس
?️ 26 مئی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے نے مسئلۂ فلسطین اور
مئی
سعودی عرب کی یمن میں جنگ ختم کرنے کی واحد شرط
?️ 21 ستمبر 2021سچ خبریں:21 ستمبر کے انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر یمنی قومی
ستمبر
امریکہ میں تیار کردہ چنوک-47 ہیلی کاپٹر مصر روانہ
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں: میڈیا ذرائع نے پیر کو اطلاع دی کہ امریکی محکمہ
مئی
سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک، متعدد گرفتار
?️ 2 مئی 2023خیبر پختونخوا 🙁سچ خبریں) خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے
مئی