?️
حنظلہ غزہ کے قریب، درجنوں اسرائیلی ڈرونز کی کشتی پر پرواز
بحرِ روم میں سفر کرتے ہوئے فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی طرف بڑھنے والی امدادی کشتی حنظلہ پر اسرائیلی نگرانی اور دباؤ میں اضافہ ہو گیا ہے۔ فرانسیسی رکن پارلیمنٹ گابرییل کاتالا، جو اس کشتی پر سوار ہیں، نے الجزیرہ کو بتایا کہ گزشتہ رات 30 اسرائیلی ڈرونز کشتی کے اوپر پرواز کرتے رہے، جو کشتی کے سفر کو روکنے یا اسے خوفزدہ کرنے کی کوشش سمجھی جا رہی ہے۔
گابرییل کاتالا نے کہا:ہماری دعا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے کسی حملے کے بغیر ہم غزہ کے ساحل تک پہنچ جائیں۔ ہم دنیا بھر کی اقوام سے اپیل کرتے ہیں کہ غزہ میں جاری نسل کشی کے خلاف مظاہرے کریں۔
یورپی پارلیمنٹ کی رکن اما فورو نے بھی کہا کہ وہ غزہ کے ساحل کے قریب پہنچ چکے ہیں اور انہیں خدشہ ہے کہ اسرائیلی قابض افواج انہیں گرفتار کر سکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا:تل ابیب فلسطینیوں کو بھوکا مارنے کو ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
یہ کشتی جس کا نام معروف فلسطینی کارٹونسٹ ناجی العلی کے مزاحمتی کردار "حنظلہ” کے نام پر رکھا گیا ہے اطالوی بندرگاہ سیراکوز (سِسلی) سے روانہ ہوئی ہے۔ یہ مشن دراصل فریڈم فلوٹیلا (ناوگان آزادی) مہم کا حصہ ہے، جو غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے سرگرم ہے۔
کشتی میں 15 افراد سوار ہیں، جن میں یورپ اور فرانس کے ارکانِ پارلیمان، ڈاکٹرز، صحافی اور انسانی حقوق کے کارکن شامل ہیں۔ کشتی میں کچھ انسانی امداد، ادویات اور فلسطینیوں کے لیے عالمی یکجہتی کے پیغامات بھی موجود ہیں۔
یہ کشتی ایک ایسے وقت میں غزہ کی طرف روانہ ہوئی ہے جب صرف دو ماہ قبل ایک اور امدادی کشتی "مادلین” کو اسرائیلی بحریہ نے روک لیا تھا۔ اب حنظلہ علامتی اور عملی طور پر ایک پیغام دے رہا ہے کہ:غزہ تنہا نہیں ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
عراق اور شام پر امریکی حملوں کے پس پردہ مقاصد؛بائیڈن کیا تلاش کر رہے ہیں؟
?️ 4 فروری 2024سچ خبریں: امریکہ نے خطے میں بائیڈن اور ان کی حکومت کی
فروری
بعض سیاسی جماعتیں اسلام کا غلط استعمال کر کے ملک کو نقصان پہنچا رہی ہیں:وزیر اعظم
?️ 19 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے چند
اپریل
ہم خطے کو بدلنا چاہتے تھے، خود ہی بھٹک گئے! : صیہونی
?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: عالمی سطح پر صیہونی ریاست کے خلاف نفرت میں اضافے
مئی
اسرائیل، امریکہ اور برطانیہ جواب کے لیے تیار رہیں؛یمن کا واضح پیغام
?️ 7 مئی 2025 سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے سینئر
مئی
نیتن یاہو کے خلاف 21ویں ہفتے بھی مظاہروں کا سلسلہ جاری
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی حزب اختلاف کی تحریک نے ایک بار پھر
مئی
امریکی ملٹی ملین ڈالر کا جدید سسٹم چند ہزار ڈالر کے جنگی ڈرونز کے مقابلے میں ناکام
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:امریکہ جدید نظاموں کی لانچنگ پر لاکھوں ڈالر خرچ کرتا لیکن
جنوری
لبنان میں جنگ بندی کا کیا مطلب ہے؟ نیتن یاہو کے لیے کارنامہ یا مجبوری؟
?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی
نومبر
اسمبلی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
?️ 30 دسمبر 2021اسلام آبا(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق حکومتی اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی
دسمبر