سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے مقبوضہ مغربی کنارے کے عوام کی صیہونی حکومت کے غاصبوں اور فوجیوں کے خلاف انتفاضہ کا مطالبہ کیا ہے۔
تحریک حماس نے مقبوضہ مغربی کنارے کے انقلابی عوام سے کہا ہے کہ وہ انتفاضہ کی آگ بھڑکاتے ہوئے اسرائیلی آباد کاروں اور فوجیوں کے دہشت گردانہ اقدامات کا مقابلہ کریں کیونکہ صیہونی حکومت صرف طاقت کی زبان سمجھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ صیہونیوں کے لیے ایسا جہنم ہے جس سے باہر نکلنا ممکن نہیں
حماس نے تاکید کی کہ ہم بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف فوری طور پر کارروائی کریں۔
یاد رہے کہ جمعہ کے روز مسلح صیہونی آباد کاروں نے قابض حکومت کی فوج کے تعاون سے مغربی کنارے میں رام اللہ کے قریب ابو فلاح گاؤں پر حملہ کیا اور لوگوں کے گھروں کی ایک بڑی تعداد کو آگ لگا دی۔
صیہونیوں نے رام اللہ کے شمال میں المغیر گاؤں پر بھی زبردست حملہ کرکے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا۔
مزید پڑھیں: صیہونی دشمن صرف طاقت ہی کی زبان سمجھتا ہے:آیت اللہ خامنہ ای
بعض ذرائع نے اس گاؤں کے مزاحمتی نوجوانوں کے ساتھ جھڑپ میں تین صیہونی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔