🗓️
سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے رکن اور قدس امور کے سربراہ ہارون ناصر الدین نے صیہونیوں کے مسجد اقصیٰ پر بڑھتے ہوئے حملوں اور فاشسٹ حکام کی حمایت کے خلاف تنبیہہ جاری کی۔
انہوں نے کہا کہ غاصب ریاست کا فاشسٹ کابینہ، بستینوں کی حمایت کرکے اور ان کے مظالم کو تحفظ فراہم کرکے مسلمانوں کے مذہبی مقدسات اور تاریخی ورثے کی مکمل طور پر توہین کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی ریاست، عرب و اسلامی امت کی سستی اور بے عملی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قدس اور مسجد اقصیٰ کو یہودی بنانے کے منصوبے کو آگے بڑھا رہی ہے۔
حماس کے عہدیدار نے زور دے کر کہا کہ ہم تمام عوامی اور سرکاری سطحوں پر فوری اقدامات کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ غاصبوں کے مظالم اور فلسطینی مقدسات پر نئے حقائق مسلط کرنے کی کوششوں کے خلاف مزاحمت کی جاسکے۔ نیز، مسجد اقصیٰ کے زمانی اور مکانی تقسیم کے منصوبے کو ناکام بنایا جاسکے۔
انہوں نے مغربی کنارے اور 1948 کے مقبوضہ علاقوں کے فلسطینیوں سے بھی اپیل کی کہ وہ مسجد اقصیٰ کی چوکھٹوں پر اپنی موجودگی کو مزید مضبوط بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عرب و اسلامی امت کو مسلمانوں کے قبلہ اول کے حوالے سے اپنے دینی اور تاریخی فرائض کو سنجیدگی سے نبھانا چاہیے۔
یہ بیانات اس وقت سامنے آئے ہیں جب صیہونی بستینوں نے حالیہ عرصے میں مسجد اقصیٰ پر حملوں میں شدت پیدا کی ہے۔ انہوں نے صیہونی ریاست کے فاشسٹ وزیر داخلی سلامتی ایتامر بن گویر کے نام ایک تحریک آمیز درخواست نامہ جاری کیا ہے جس میں مسجد اقصیٰ کی اسلامی و فلسطینی شناخت کو مٹانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
وزیراعظم نے بلوچستان میں نیا گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا
🗓️ 1 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے گورنر جسٹس
مئی
سپر پاور کون ہے؟امریکہ یا یمن؟
🗓️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک معروف عرب تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ بحیرہ
دسمبر
مزاحمت کی علامت اور صیہونی مظالم کا شکار فلسطینی خواتین
🗓️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں:فلسطینی خواتین اپنی سماجی حیثیت اور مزاحمتی کردار کے باعث ہمیشہ
دسمبر
سعودی عرب امریکہ کو خوش کرنے کے لیے کیا کرنے جا رہا ہے؟
🗓️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا
اکتوبر
عراق کے خلاف نیا امریکی منصوبہ
🗓️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: عراقی جہاد اور تعمیراتی تحریک کے سکریٹری جنرل نے عراق
جولائی
سرحدی تنازعات کے بارے میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم کا اظہار خیال
🗓️ 18 جنوری 2024سچ خبریں: پاکستان کے سابق وزیراعظم نے ایران اور پاکستان کے درمیان
جنوری
اگلی عرب سربراہی کانفرنس تنازعات کے خاتمے کا آغاز
🗓️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:آئندہ عرب سربراہی اجلاس کو کامیاب بنانے کے لیے الجزائر کی
جنوری
سابق رکن قومی اسمبلی ایک بار پھر سلاخوں کے پیچھے؛وجہ؟
🗓️ 3 اگست 2024سچ خبریں: اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے سابق رکن علی وزیر کی
اگست