?️
سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے ترجمان نے پیر کی صبح شام کی عرب لیگ میں واپسی کا خیرمقدم کیا۔
فلسطینی نیوزایجنسی شہاب کی ویب سائٹ پیر کی صبح اطلاع دی کہ فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے پیر کی صبح عرب لیگ میں شام کی واپسی کا خیرمقدم کیا۔
رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ ہم عرب لیگ میں شام کی اپنی نشست پر واپسی پر عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کے موقف کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
شام کے بحران کے جلد حل اور اس کے نتائج کی امید ظاہر کرتے ہوئے حماس کے ترجمان نے غیر ملکی استعماری عزائم جن میں سب سے اہم صیہونی حکومت کا توسیع پسندانہ منصوبہ بندی کا منصوبہ ہے، کے خلاف اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کے لیے امت اسلامیہ کے تمام ارکان کے درمیان باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔
واضح رہے کہ اتوار کے روز عرب لیگ کے رکن ممالک نے شام کو لیگ میں واپس لانے کے منصوبے سے اتفاق کیا،قاہرہ میں اپنے اجلاس کے اختتام پر عرب لیگ کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی کونسل نے اس لیگ کے اجلاسوں میں شامی حکومت کی شرکت کو دوبارہ شروع کرنے کا باضابطہ اعلان کیا۔
یاد رہے کہ نومبر 2011 میں عرب لیگ نے دمشق کی رکنیت معطل کر دی اور اس کے خلاف سیاسی اور اقتصادی پابندیاں عائد کر دیں۔


مشہور خبریں۔
خونی کاروبار میں کن ممالک نے اسرائیل کا ساتھ دیا؟
?️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: رپورٹ میں یمنیون کے تجزیے میں صیہونی حکومت کے ساتھ بعض
ستمبر
سپریم کورٹ نے صدارتی نظام کے نفاذ کے لیے دائر درخواستوں کو مسترد کر دیا
?️ 27 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان میں صدارتی نظام کے
ستمبر
بین الاقوامی وکلاء: ایران پر اسرائیل کا حملہ غیر قانونی تھا/مرٹز جارحیت کو قانونی حیثیت دینے کی جدوجہد
?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: جرمن چانسلر نے آج (بدھ) ایران پر صیہونی حکومت کے
جولائی
اگلے 3 برسوں میں آئی ٹی برآمدات 10 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی، عمر سیف
?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں: نگران وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ڈاکٹر عمر سیف
نومبر
کیا تیونسی عوام صیہونی مخالف ہیں؟
?️ 15 اگست 2023سچ خبریں: تیونس کی تجارتی تنظیموں کے ترجمان نے صیہونی دشمن کے
اگست
طالبان سے خواتین کے کام کی ممانعت پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ
?️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں: آسٹریلیا، کینیڈا، ڈنمارک، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، ناروے، سوئٹزرلینڈ،
دسمبر
جنوبی پنجاب میں حکومت نے اپوزیشن کو دعوت دی
?️ 19 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے حکومت نے اپوزیشن
جنوری
بیلجیئم کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کا اسرائیلی یونیورسٹیوں سے رابطہ منقطع
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: بیلجیم کے اعلیٰ تعلیمی اداروں نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں
مئی