?️
حماس کا جواب ایک اہم قدم آگے ہے
برطانیہ کے وزیرِ اعظم کیئِر اسٹارمر نے کہا ہے کہ حماس کی جانب سے امن منصوبے کے جواب کو وہ ایک اہم قدم آگے سمجھتے ہیں۔اسکارمر نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر لکھا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ان کوششوں کی حمایت کرتے ہیں جن کی بدولت اب ہم پہلے سے زیادہ قریب ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ابھی امن قائم کرنے، جنگ کا خاتمہ، اسرا کی واپسی اور ضرورت مندوں تک انسانی امداد پہنچانے کا ایک نادر موقع موجود ہے اور وہ تمام فریقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس معاہدے پر تاخیر کے بغیر عملدرآمد کریں۔
وزیرِ اعظم برطانیہ نے مزید کہا کہ ان کے ملک اور شراکت دار مذاکرات کی مزید حمایت کرنے اور اسرائیلیوں و فلسطینیوں کے لیے پائیدار امن کے حصول کی کوشش کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ایرنا کے مطابق، حماس نے ٹرمپ کے آتش بس منصوبے کے جواب میں جنگ کے فوری خاتمے، قیدیوں کے تبادلے اور غزہ کی خودمختار انتظامیہ کے تحت امور چلانے کی حمایت کا اظہار کیا ہے اور آئندہ غزہ کے معاملات کو فلسطینی قومی مفادات کے دائرے میں حل کرنے پر زور دیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حماس کے جاری کردہ بیان کی بنیاد پر اُن کا خیال ہے کہ حماس پائیدار امن کے لیے تیار ہے اور اسرائیل کو فوری طور پر غزہ پر بمباری روک دینی چاہیے تاکہ اسرا کو جلد اور محفوظ طریقے سے رہا کیا جا سکے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ابھی تفصیلات پر بات چیت جاری ہے اور یہ معاملہ صرف غزہ تک محدود نہیں بلکہ مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن سے متعلق ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
صیہونیوں نے عالمی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے:فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان
?️ 7 جنوری 2022سچ خبریں:پاکستان کی فلسطین فاؤندیشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں
جنوری
شہریوں کی صحت کو عالمی مسئلہ نہ بنایا جائے
?️ 25 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اسد عمر
جون
طالبان کی حکومت کے بعد شیعوں پر حملے کیوں بڑھے؟
?️ 17 اکتوبر 2021سچ خبریں: افغان نیشنل پارٹی کے سیکریٹری جنرل جعفر مہدوی نے کہا کہ
اکتوبر
شہریوں کی حفاظت، حکومت کی اولین ذمہ داری ہے:وزیراعلیٰ سندھ
?️ 21 فروری 2022کراچی (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے
فروری
کورونا: پنجاب میں کورونا ویکسینیشن کی خصوصی مہم شروع کرنے کا فیصلہ
?️ 24 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب حکومت نے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر
جولائی
امریکی وزارت خارجہ میں اصلاحات
?️ 23 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی حکومت نے وزارت خارجہ میں بڑے پیمانے پر اصلاحات
اپریل
بلاول نے اپنے بیان سے وزیر اعظم کو تسلیم کر لیا ہے: شاہ محمود
?️ 25 جنوری 2021بلاول نے اپنے بیان سے وزیر اعظم کو تسلیم کر لیا ہے:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 686 پوائنٹس کا اضافہ
?️ 15 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران زبردست
دسمبر