?️
حماس نے چھ ماہ قبل جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی تھی، ٹرمپ دو ریاستی حل کے حامی ہیں
امریکی عرب امن کمیٹی کے سربراہ اور فلسطینی نژاد امریکی تاجر بشاره بحبح نے ایک ٹی وی انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں، جبکہ حماس جنگ کے خاتمے پر پہلے ہی رضامند ہو چکی تھی۔
اسرائیلی اخبار معاریو کے مطابق، بشاره بحبح، جو ٹرمپ کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں، نے العربیہ چینل سے گفتگو میں کہا کہ ٹرمپ نے ذاتی طور پر انہیں بتایا ہے کہ وہ فلسطین مسئلے کے حل کے لیے دو ریاستی فارمولے کے مخالف نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حماس کا وجود اور اس کا کردار دو الگ معاملات ہیں۔ ان کے بقول، جنگ کے خاتمے کے بعد حماس غزہ کے انتظام میں حصہ لے سکتی ہے اور سیکیورٹی فورسز میں شامل کی جا سکتی ہے۔
بحبح نے بتایا کہ وہ ماضی میں بھی حماس اور امریکی حکام کے درمیان ثالثی کی کوششیں کرتے رہے ہیں۔ ان کے مطابق، حماس کے اسلحے کی تحویل ایک عرب اسلامی فورس کو دی جا سکتی ہے، اور ٹرمپ انتظامیہ کی رائے میں خلعِ سلاح کا عمل صرف بھاری ہتھیاروں سے متعلق ہوگا — جس پر حماس کو کوئی اعتراض نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ نے یہ بھی واضح کیا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کو مغربی کنارے کے کسی حصے کو اسرائیل میں ضم کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔
بشاره بحبح کے مطابق، جنگ کا خاتمہ اور غزہ کے باشندوں کی جبری بے دخلی کو روکنا ٹرمپ کے امن منصوبے کا سب سے مشکل مرحلہ ہے۔
انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ حماس نے مارچ 2025 میں جنگ ختم کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی، لیکن اسرائیل نے صرف جزوی معاہدے پر زور دیا اور جنگ بندی کی مکمل منظوری سے انکار کیا۔
ایرنا کے مطابق، اگرچہ بشاره بحبح نے ٹرمپ کی ذاتی سطح پر دو ریاستی حل کی حمایت کا ذکر کیا، مگر ٹرمپ نے عوامی سطح پر اب تک واضح مؤقف اختیار نہیں کیا۔ ایک حالیہ بیان میں انہوں نے کہا تھا کچھ لوگ دو ریاستی حل کے حامی ہیں، کچھ نہیں میں نے ابھی اپنا مؤقف ظاہر نہیں کیا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
غزہ نے ہم پر ڈیٹرنس کی مساوات مسلط کر دی ہے: صہیونی میڈیا
?️ 27 فروری 2023سچ خبریں:صہیونی ٹی وی چینل 13 کے تجزیہ کار تزویکا یحزکیلی نے
فروری
اندرونی تنازعات اسرائیل کے لیے بہت بڑا خطرہ ہیں:دی اکانومسٹ
?️ 30 اپریل 2023سچ خبریں:اکانومسٹ میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ اسرائیل
اپریل
ترکی میں خواتین کے خلاف تشدد ایک سنگین سماجی مسئلہ
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:ترکی میں گھریلو تشدد، بیوی کے ساتھ بدسلوکی، مار پیٹ نیز
اگست
شمالی افریقہ میں ترکی کی نرم جنگ
?️ 7 مئی 2025سچ خبریں: ترکی کی تعاون اور ہم آہنگی کی ایجنسی (TİKA) نے
مئی
متعدد شامی شہروں کا جولانی حکومت کے مظالم کے خلاف بین الاقوامی اقدامات کا مطالبہ
?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں:ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ شام کے 9 شہروں کی
جنوری
پاکستان: کورونا وائرس سے مزید 67 افراد انتقال کر گئے
?️ 28 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان
مئی
شام کے لیے دو آپشن
?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: شامی مسلح گروہ اتوار کی صبح دمشق میں داخل ہوئے
دسمبر
ٹرمپ کے دوبارہ منتخب ہونے سے یورپ اور نیٹو کی سلامتی پر مرتب ہونے والے اثرات
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں:ٹیگس شو اخبار نے ایک مضمون میں لکھا کہ ان دنوں
جنوری