حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر روسی وزیر خارجہ کا رد عمل

روسی وزیر خارجہ

?️

حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر روسی وزیر خارجہ کا رد عمل
 روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے فلسطینی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی معاہدے کا اصل مقصد خونریزی کا فوری خاتمہ، انسانی جانوں کی حفاظت اور خطے کی بحالی ہونا چاہیے۔
لاوروف نے کہا کہ ٹرمپ کا 20 نکاتی منصوبہ ایک عمومی خاکہ ہے جو زیادہ تر نوار غزه پر مرکوز ہے، لیکن یہ موجودہ حالات میں سب سے عملی اور مؤثر حل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ منصوبہ فلسطینی عوام کے لیے قابل قبول ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا اہم چیلنج یہ ہے کہ غزہ میں لڑائی دوبارہ شروع نہ ہو۔ منصوبے کی تفصیلات کو بغور جانچنا ضروری ہے تاکہ خطے میں امن قائم رہے۔”
رپورٹس کے مطابق، اسرائیل میں کابینہ کی منظوری کے بعد اسرائیلی قیدیوں کی رہائی اور معاہدے کے دیگر اقدامات شروع کیے جائیں گے۔ وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کل کابینہ اجلاس میں معاہدے کی منظوری دی جائے گی۔
فلسطینی تنظیم حماس نے بھی باضابطہ اعلان کیا کہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ شرم الشیخ مذاکرات کے بعد حاصل کیا گیا۔ حماس نے ثالث ممالک قطر، مصر اور ترکی اور امریکہ کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالیں گے کہ وہ معاہدے پر مکمل عمل درآمد کرے۔
حماس نے عوام کو پیغام دیا ہماری قربانیاں اور مزاحمت رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ہم اپنے وعدے کے پابند رہیں گے اور فلسطینی عوام کے حقوق، آزادی اور خودمختاری تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مشہور خبریں۔

وزیراعظم نے مدر اینڈ چائلڈ اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا

?️ 5 نومبر 2021اٹک(سچ خبریں) عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں ایک اور اہم

کیا امریکہ اپنا اثر و رسوخ کھو چکا ہے؟

?️ 4 اگست 2023سچ خبریں:امریکی ہل میگزین نے مغربی ایشیائی خطے میں نئی تبدیلیوں کے

قیدیوں کے تبادلے کے پہلے مرحلے کا اختتام

?️ 16 فروری 2025سچ خبریں: غزہ کی جنگ بندی آج اتوار کو 29ویں دن میں داخل

کیا پتا کل میرا یا کسی اور کا نام بھی 9 مئی کے مقدمات میں شامل کردیں، سپریم کورٹ جج کے ریمارکس

?️ 22 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے ججز کی جانب سے صنم

ہتھیاروں کی بھیک مانگنے زیلنسکی پہنچنے جرمنی

?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی، اٹلی کا دورہ ختم کرنے کے

دہشت گردی اور جنگ؛ صیہونی حکومت کے دو ناکام ورژن

?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں: شام میں جنرل موسوی کے قتل کے بعد صیہونی حکومت

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا ہوا؟

?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد

صیہونی حکومت کے خلاف مقاومتی گروپوں کے لیے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن

?️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں: فلسطینی حکام نے المیادین کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے