?️
سچ خبریں:صیہونیوں کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کی دھمکیوں کی وجہ سے ہمیں گیس کے لیے دوسرے متبادل کے بارے می سوچنا پڑے گا۔
صہیونی اخبار ہارٹیز نے حزب اللہ کی دھمکیوں کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ کشیدگی میں اضافے نے تل ابیب کو لبنان کے درمیان متنازع سرحدی علاقے میں کریش گیس فیلڈ سے گیس نکالنے سے روک دیا، صہیونی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ توانائی کی عالمی منڈی کو عارضی طور پر اس گیس کے لیے دوسرے متبادل پر سوچنے پر مجبور کر دے گا جو اس کے میدان سے نکالی جانی تھی۔
اس اخبار نے اپنے عسکری تجزیہ کار آموس ہریل کی تیار کردہ رپورٹ میں پیش گوئی کی ہے کہ صیہونی حکومت اس میدان سے گیس نکالنے کا آغاز ملتوی کر دے گی، جس کا منصوبہ اگلے ستمبر کے لیے بنایا گیا تھا،رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے ساتھ کشیدگی کے اس کے کاروباری میدان کے مستقبل پر اثرات اور نتائج کے بارے میں تشویش نے نہ صرف تل ابیب کو خوفزدہ کیا ہے بلکہ ان یورپیوں کو بھی پریشان کر دیا ہے جنہیں روسی گیس کا متبادل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔
ہارٹیز کے مطابق صیہونی حکومت کی فوجی اسٹیبلشمنٹ شمالی محاذ پر پیش آنے والی صورتحال پر بہت زیادہ توجہ دیتی ہے،اسی تناظر میں یدیت احرونوت اخبار نے بھی خبر دی ہے کہ تل ابیب میں ملٹری اسٹیبلشمنٹ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی دھمکیوں کو بہت سنجیدگی سے دیکھتی ہے۔
مشہور خبریں۔
ایران سے تیل کی خریداری کم کرنے کے لیے چین اور امریکہ کے درمیان مذاکرات
?️ 30 ستمبر 2021سچ خبریں:روئٹرز نیوز ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ امریکہ نے ایران سے
ستمبر
سعودی عرب کی ترکی کے خلاف فٹ بال کی شکایت
?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:ریاض میں ترکی کے دو مشہور فٹ بال کلبوں فینرباہسے اور
جنوری
سعودی عرب کے بعد الجولانی کی اگلی منزل کہاں ہے؟
?️ 3 فروری 2025سچ خبریں: ترک میڈیا نے اعلان کیا کہ ابو محمد الجولانی آنے
فروری
بھارتی یوم آزادی بھی کشمیریوں کے لیے دردسر
?️ 10 اگست 2023سچ خبریں: بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت
اگست
یوکرین کی جنگ اس موسم گرما میں ختم ہو جائے گی:چین کی پیشین گوئی
?️ 11 مارچ 2023سچ خبریں:ایک جاپانی اخبار نے جمعرات کو ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے
مارچ
سعودی اتحاد پروازوں کی اجازت نہیں دے رہا: صنعا
?️ 8 جون 2022سچ خبریں:صنعا ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ہم پروازیں شروع کرنے
جون
ہم امریکہ یا اسرائیل کے دباؤ میں نہیں آنے والے:حماس
?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں:حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اعلان کیا کہ اسرائیل
فروری
کیا امریکہ روس کے خلاف پابندیاں ہٹانے والا ہے؟
?️ 26 فروری 2025سچ خبریں:امریکی صدر کا کہنا ہے کہ یوکرین میں امن مذاکرات کے
فروری