?️
سچ خبریں: محمد الہندی، فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے نائب سیکرٹری جنرل، نے واضح کیا ہے کہ حماس اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات اور دوہری شہریت کے حامل اسرائیلی-امریکی قیدی عیدان الیگزینڈر کی رہائی کے باوجود، مزید کسی اسرائیلی قیدی کو رہا نہیں کیا جائے گا، جب تک کہ امریکہ اور علاقائی ثالث اسرائیل کو غزہ سے مکمل فوجی انخلا اور جنگ کے مستقل خاتمے پر آمادہ نہ کریں۔
مکمل جنگ بندی اور غزہ سے صہیونی افواج کا انخلا ہی تمام قیدیوں کی رہائی کی بنیادی شرط ہے
الہندی نے 59 زندہ اور مردہ اسرائیلی قیدیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ، ہم یہ قیدی کارڈ نہیں چھوڑیں گے۔ ہم ایک جامع معاہدے کے لیے تیار ہیں: تمام اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے بدلے جنگ کا مکمل خاتمہ اور غزہ سے صہیونیوں کا مکمل انخلا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حماس اور جهاد اسلامی سب کے بدلے سب کے معاہدے کو ترجیح دیتے ہیں، لیکن ہم ایک مرحلہ وار جامع معاہدے کے لیے بھی تیار ہیں۔ انہوں نے اسرائیل پر الزام لگایا کہ وہ جنوری میں امریکی ضمانتوں کے تحت جنگ بندی کے معاہدے سے یکطرفہ طور پر دستبردار ہو گیا اور مصری و قطری ثالثوں کو ناممکن مطالبات جیسے مقاومت کے ہتھیار ڈالنے اور غزہ سے رہنماؤں کی بے دخل کرنے کی شرطیں عائد کر رہا ہے۔
نتانیاہو کے حماس کے خاتمے کے دعوے محض خواب ہیں
الہندی نے زور دے کر کہا کہ اسرائیل جان بوجھ کر ایسے مطالبات پیش کر رہا ہے جو مقاومت کبھی قبول نہیں کرے گی۔ ہتھیار ڈالنا صہیونی حکومت کے لیے سب سے بڑا مسئلہ ہے، اور فلسطینی عوام اور مقاومت اسے مسترد کرتے ہیں۔ اگر مقاومت ختم ہو جائے تو اگلا قدم فلسطینیوں کو جبری بے دخلی ہوگا۔
انہوں نے نتانیاہو کی طرف سے حماس کے خاتمے کے دعووں کو "محض وہم” قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ اور ویسٹ بینک میں اسرائیلی مظالم شاید "تاکتیکی فتوحات” لگتے ہوں، لیکن یہ اسرائیل کو اس کے حتمی مقصد تک نہیں پہنچائیں گے۔
اسرائیل کے خلاف عالمی غصہ پھٹنے کے قریب ہے
انہوں نے خبردار کیا کہ مقاومت فلسطینیوں کی فطرت میں شامل ہے، اور وہ کبھی ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔ غزہ، ویسٹ بینک اور دنیا بھر کے فلسطینی مہاجرین میں صہیونیوں کے خلاف غصہ انتہا کو چھو رہا ہے اور کسی بھی وقت بھڑک سکتا ہے۔ یہ غصہ صرف فلسطینیوں تک محدود نہیں، بلکہ پورے خطے اور دنیا کے آزاد لوگوں تک پھیلا ہوا ہے۔
الہندی نے اسرائیل کے غزہ میں فوجی کارروائیوں کو "ناکام” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ میں داخل ہوئے بغیر اپنے قیدی واپس نہیں لے سکتا، اور اگر داخل ہوا تو بھاری جانی نقصان اٹھائے گا۔ لہٰذا وہ شہریوں پر بمباری کر رہا ہے، لیکن اس سے قیدیوں کی رہائی میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔
امریکہ کے کردار پر تنقید
انہوں نے امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے ایجنڈے اور نتانیاہو کے اہداف میں تضاد ہے۔ ٹرمپ نے بہت سے وعدے کیے ہیں، لیکن اب تک کسی پر عمل نہیں کیا۔
الہندی نے اختتام پر کہا کہ "امریکی مداخلت اور اسرائیل کے اندرونی دباؤ کے پیش نظر، اسرائیل قیدیوں کے تبادلے کے لیے جزوی معاہدے پر مجبور ہو سکتا ہے۔”
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
افریقی ملک صومالیہ میں فوجی تربیتی کیمپ پر خودکش حملہ، متعدد افراد ہلاک ہوگئے
?️ 16 جون 2021موغادیشو (سچ خبریں) افریقی ملک صومالیہ میں فوجی تربیتی کیمپ پر خودکش
جون
طالبان نے افغانستان کے مختلف صوبوں پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کردیا
?️ 7 جون 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں افغان حکومت اور طالبان کے مابین شدید
جون
حماس کے رہنماؤں کو اس وقت قتل کرنا چاہیے جب زیادہ فائدہ ہو: صہیونی اہلکار
?️ 8 مئی 2022سچ خبریں: فلسطینی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے سیاسی لیڈر کے سربراہ
مئی
مذاکرات، سفارت کاری اور تنازعات کے پرامن حل پر مبنی موثرلائحہ عمل کی طرف لے جانے کی کوشش کریں گے.اسحاق ڈار
?️ 2 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے رواں ماہ کے لیے اقوام متحدہ
جولائی
غزہ میں 70 فیصد شہداء خواتین اور بچے
?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ نے غزہ میں جنگ بندی کا
نومبر
ہنگامہ آرائی کیس: کیپٹن صفدر کی عبوری ضمانت میں توسیع
?️ 23 مارچ 2021پشاور(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر
مارچ
صہیونی صحافی اور سعودی تجزیہ نگار کے درمیان زبانی تکرار، وجہ؟
?️ 23 اگست 2023سچ خبریں:صیہونی صحافی ایدی کوہن اور سعودی تجزیہ نگار عبداللہ غانم القحطانی
اگست
پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے رہائش گاہ کے باہر موجود، چیئرمین پی ٹی آئی کا کارکنوں سے خطاب جاری
?️ 5 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کے لیے
مارچ