سچ خبریں: جنوبی افریقہ کی حکومت نے بین الاقوامی عدالت انصاف سے درخواست کی کہ وہ غزہ کے مکینوں پر فاقہ کشی مسلط کرنے کی وجہ سے صیہونی حکومت کے خلاف مزید ہنگامی اقدامات کرے۔
جنوبی افریقہ کی حکومت نے بدھ کے روز عالمی عدالت انصاف سے درخواست کی ہے کہ وہ غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے تسلط کے باعث بڑے پیمانے پر قحط پیدا ہونے کی وجہ سے اس حکومت کے خلاف مزید ہنگامی اقدامات کرے۔
یہ بھی پڑھیں: ہیگ کی بین الاقوامی عدالت کا ابتدائی فیصلہ؛ فلسطین کی قانونی فتح کا پہلا قدم
الجزیرہ نیوز چینل نے بدھ کی شب خبر دی کہ جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت انصاف سے صیہونی حکومت کے خلاف مزید ہنگامی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
جنوبی افریقہ نے غزہ کی پٹی میں قحط کو روکنے کے لیے ہیگ ٹریبونل سے فوری کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔
عالمی عدالت انصاف میں اس ملک کے نمائندے نے اعلان کیا کہ غزہ میں 23 لاکھ فلسطینیوں کی حفاظت اور صحت کو یقینی بنانے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔
قبل ازیں جنوبی افریقہ کے صدر کے سرکاری ترجمان ونسنٹ میگونیا نے غزہ کی پٹی میں مزید نسل کشی کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں: رفح پر صیہونیوں کے ممکنہ حملے کے بارے میں عالمی عدالت کا ردعمل
یاد رہے کہ قبل ازیں جنوبی افریقہ نے نسل کشی کنونشن کی خلاف ورزی پر صیہونی حکومت کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں شکایت دائر کی تھی۔