جرمنی میں روس کی حمایت میں عوامی مظاہرے

روس

🗓️

سچ خبریں:جرمن حکومت جانب میں یوکرین جنگ میں روس کی مخالفت کے باوجود اس ملک میں روس کی حمایت میں مظاہرے ہورہے ہیں۔
ایک طرف جہاں جرمن حکومت روس کی مخالفت میں ایڑی چوٹی کا زور لگائے ہوئے ہے وہیں اس ملک کے عوام نے یہ کہتے ہوئے روس کی حمایت میں مظاہرے کیے ہیں کہ یوکرین جنگ کے حقائق سامنے لائے جائیں او دنیا بھر میں مقیم روسیوں کے ساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے، اگرچہ کچھ لوگ اس ریلی کو یوکرین پر ماسکو کے حملے کی حمایت کے طور پر دیکھ رہے ہيں جبکہ مظاہروں کا انعقاد کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد اس ملک میں روسیوں کے خلاف چل رہے امتیازی سلوک کو برملا کرنا ہے اسی لئے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

یاد رہے کہ جرمنی میں دوسرے دن بھی روس کے حامیوں نے ریلیاں نکالیں اور یوکرین پر حملے کے بعد سے اس ملک کی سب سے بڑی روسی زبان کی آبادی کے ساتھ امتیازی سلوک کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

بڑی تعداد میں مظاہرین نے مالی مرکز فرینکفرٹ میں ریلی نکالی جے کے دوران کئی لوگ روسی پرچم اٹھائے ہوئےتھے،جرمن پولیس کے مطابق شمالی شہر ہانور میں بھی اسی طرح کا مظاہرہ ہوا جس میں بڑی تعداد میں کاروں کا قافلہ شامل ہوا۔

حالانہ ریلی کی شروعات میں دیرسے ہوئی کیونکہ حکام نے ہدایات جاری کی تھی کہ گاڑیوں کے بونیٹ کو پرچموں سے پوشیدہ نہ کیا جائے،مظاہروں کا انعقاد کرنے والوں کا کہنا تھا کہ وہ جرمنی میں مقیم روسیوں کے بارے میں بڑھتی عدم برداشت جیسے مسائل کو منظر عام پر لانا چاہتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

سیالکوٹ واقعے پر عدنان صدیقی کا ردعمل

🗓️ 6 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی نے

اسرائیل فلسطینی پناہ گزینوں کو مصنوعی جزیرے پر آباد کرنے کا خواہاں

🗓️ 14 فروری 2024سچ خبریں:صہیونی حکام نے امریکہ اور مصر کے ساتھ معاہدہ طے پانے

پیشیوں کی آڑ میں عمران خان کے قتل کی سازش کی جارہی ہے، اسد عمر کا دعویٰ

🗓️ 7 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی  کے جنرل

تل ابیب اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی تفصیلات

🗓️ 18 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اپنی ایک رپورٹ میں تاکید

بیت لاہیا کا قتل عام امریکہ کی جانب سے جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنے کا نتیجہ

🗓️ 22 نومبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت لاہیا اور شیخ

حماس کی نظر میں ٹرمپ کی کیا اہمیت ہے؟ صیہونی اخبار

🗓️ 12 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی اخبار نے لکھا ہے کہ حماس کے لیے ٹرمپ کی

تحریک انصاف جلد اپنی تجاویز باضابطہ طور پرچیف جسٹس کو دے گی، عمرایوب

🗓️ 22 فروری 2025سرگودھا: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف

صیہونی حکومت زیادہ دیر نہیں رہے گی:لبنانی عہدیدار

🗓️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:لبنان کی پارلیمنٹ میں مزاحمتی تحریک کے حامی دھڑے کے سربراہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے