?️
جاپان کی نئی وزیراعظم نے اپنے پہلے غیرملکی دورے پرمشرقی ممالک کی تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی
جاپان کی نئی وزیراعظم سانائے تاکایچی نے اپنے پہلے بین الاقوامی دورے میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی، جہاں انہوں نے خطے کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چین ان کی خارجہ پالیسی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
رپورٹ کے مطابق، تاکایچی نے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم سے دوطرفہ ملاقات میں علاقائی سلامتی اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
جاپانی کابینہ کے سینئر عہدیدار ماساناؤ اوزاکی نے کہا کہ یہ تیز رفتار دورہ اس بات کی علامت ہے کہ نئی حکومت آسیان کو خارجہ پالیسی میں ترجیح دے رہی ہے۔ ان کے بقول، تاکایچی کی بات چیت اور سفارتی طرزِعمل نے اجلاس میں شریک ممالک پر مثبت تاثر چھوڑا۔
اگرچہ تاکایچی نے اپنے خطاب میں براہِ راست چین کا نام نہیں لیا، لیکن ان کی پالیسیاں بیجنگ کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ خاص طور پر ان کا دفاعی بجٹ میں اضافہ جو اگلے مالی سال کے اختتام تک قومی پیداوار کے ۲ فیصد تک پہنچانے کا منصوبہ ہے چین کے لیے تشویش کا باعث سمجھا جا رہا ہے۔چین ماضی میں بھی جاپانی رہنماؤں کے تائیوان کے ساتھ رابطوں اور یاسوکونی شرائن جاپانی جنگی یادگار کے دوروں پر ناراضی ظاہر کر چکا ہے۔
تاکایچی نے اجلاس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے جاپان واپسی میں جلدی کی، جسے مبصرین جاپان کی خارجہ پالیسی میں امریکہ کی ترجیحی حیثیت کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بیجنگ اس بات کا بغور جائزہ لے رہا ہے کہ آیا تاکایچی اپنے پیش رو شینزو آبی کی طرح سخت رویہ اختیار کریں گی یا پھر توازن پر مبنی پالیسی اپنائیں گی۔
جاپان انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز کی محقق یومی اییجیما کے مطابق، چین فی الحال "انتظار اور مشاہدے” کی حکمت عملی اپنائے ہوئے ہے تاکہ یہ دیکھ سکے کہ نئی حکومت چین کے ساتھ تعلقات میں اعتدال اختیار کرتی ہے یا نہیں۔
تاکایچی، جو اس سے قبل بطور رکنِ پارلیمنٹ تائیوان کا دورہ کر چکی ہیں اور وہاں کے صدر لائی چنگ تے سے ملاقات کر چکی ہیں، پہلے ہی بیجنگ کی ناپسندیدگی کا سامنا کر رہی ہیں۔
انہوں نے اپنی مختصر قیام کے اختتام پر کہا کہ وہ امید رکھتی ہیں کہ آئندہ ہفتے جنوبی کوریا میں ہونے والے اے پی ای سی اجلاس میں چینی صدر شی جِن پِنگ سے ملاقات کا موقع ملے گا۔
سیاسی مبصرین کے مطابق، آنے والے ہفتے تاکایچی کی خارجہ پالیسی کا پہلا بڑا امتحان ہوں گے کیا وہ امریکہ کے ساتھ اتحاد برقرار رکھتے ہوئے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کو بھی مستحکم رکھ سکیں گی یا نہیں۔


مشہور خبریں۔
قیدیوں کی رہائی کے بغیر صہیونی روشنی نہیں دیکھیں گے: حماس نے اسرائیل کو خبردار کیا
?️ 17 اکتوبر 2021سچ خبریں:احماس کے رہنما خلیل الحیات نے القصہ ٹی وی کو بتایا
اکتوبر
شام کے بحران کا نقصان 107 بلین ڈالر ہے: فیصل مقداد
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں: شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے آج پیرکو اقوام
ستمبر
مغرب نے فرانس کی مذمت کس لئے کی؟
?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں:مغرب کے شمال میں واقع تانگیر شہر کے متعدد باشندوں نے
جنوری
انسداد دہشتگردی اور بینکنگ کورٹ سے عمران خان کی عبوری ضمانتیں منظور
?️ 28 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف
فروری
ہفتہ وار مہنگائی بڑھ کر 32.89 فیصد تک جا پہنچی
?️ 15 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حساس قیمت انڈیکس سے پیمائش کردہ قلیل مدتی
مارچ
سلمان اکرام راجا کو عمران خان سے ملاقات سے روک دیا گیا
?️ 1 اپریل 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف کے نامزد کردہ کوآرڈینیٹر سلمان
اپریل
اسرائیلی حکام کو دوسرے ممالک میں گرفتاری کا خدشہ
?️ 6 فروری 2021سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں سے شائع ہونے والے ایک اخبار کے مطابق بین
فروری
اب احتجاج نہیں مزاحمت کریں گے‘ حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کا اعلان
?️ 19 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) وفاق میں حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم
مارچ