?️
سچ خبریں:محمد عبد السلام نے یمن کی امداد کے نام سی کی جانے والی کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے یمن کی سب سے بڑی امداد کو سعودی اتحاد کی طرف سے جاری جارحیت اور محاصرے کا خاتمہ قرار دیا ہے۔
یمن کی انصاراللہ تحریک کے ترجمان نے یمن کی امداد کے نام سے منعقدہ کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ کیسی کانفرانس ہے جو جارح ممالک کی شرکت کے ساتھ منعقد ہورہی ہے، محمد عبد السلام نے پیر کی شب ایک ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ اقوام متحدہ جانب سے متعدد ممالک سے مدد فراہم کرنے کی درخواست کی وجہ سےحملہ آور ممالک کو ذمہ داری سے استثنیٰ نہیں دیا جاسکتا ہے، انہوں نے طنزیہ انداز میں مزید کہاکہ جارح ممالک نے روزانہ کی بنیاد پر فضائی حملے ، وحشیانہ محاصرہ ، پٹرولیم مصنوعات پر پابندی ، صنعا بین الاقوامی ہوائی اڈے کی بندش اور انسانیت سوز تباہی سمیت متعدد کاروائیوں کے ذریعہ ہمیں سب سے بڑی امداد فراہم کی ہے۔
عبد السلام نے مزید کہاکہ جارحیت اور محاصرے کے سائے میں یمن کے بارے میں انسانیت دوستانہ کانفرنسیں جارح ممالک کو اتنی جرأت دیتی ہیں کہ وہ اپنے آپ کو سب کے سامنے اچھا دکھائیں اور دکھاوا کریں کہ وہ امدادی ہیں اور جارحیت پسند نہیں ،اس طرح بھی یمن کی کوئی مدد ہوتی ہے،انصاراللہ کے ترجمان نے یہ بھی زور دیا کہ یمنی قوم کو درپیش مشکلات کی مکمل ذمہ داری جارح ممالک پر عائد ہوتی ہے اور انہیں جارحیت اور محاصرے کا خاتمہ کرنا چاہئے نیز امداد کو روکنا نہیں چاہئے۔
واضح رہے کہ یمن کی امداد کے نام سے اقوام متحدہ کی نگرانی میں بین الاقوامی کانفرانس ہو رہی ہے اور اس میں انھیں ممالک کو دعوت دی جاتی ہے جو اس ملک کے خلاف جارحیت انجام دے رہے ہیں اس سے بھی بڑھ کر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل یمنی بچوں کی ناقابل بیان حالت کا ذکر تو کرتے ہیں پر یہ نہیں کہتے کہ ایسا ہوا کیوں ہے اور کس نے اس ملک کو انسانی تاریخ کے بدترین بحران تک پہنچا دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
سپریم کورٹ کے حکم پر نسلہ ٹاور کو توڑنے کا کام شروع
?️ 24 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کو توڑنے کا حکم
نومبر
لبنان میں امریکی منصوبے کی نئی تفصیلات
?️ 3 جون 2023سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے لبنان میں امریکہ کی نقل و حرکت
جون
الاقصیٰ طوفان نے کیا مغرب کا جنگلی چہرہ بے نقاب
?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطینی علماء بورڈ نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کی برسی کے موقع
اکتوبر
ایک چیک پوسٹ پر 100 مارٹر، 80 میزائل گرائے گئے۔ خواجہ آصف
?️ 14 مئی 2025سیالکوٹ (سچ خبریں) وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مجھے
مئی
بالی ووڈ کے معروف اداکار دلیپ کمار انتقال کرگئے
?️ 7 جولائی 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کے معروف و مشہور اور شہنشاہ جذبات کہلانے
جولائی
یورپ میں جمہوریت کا زوال ہو رہا ہے: پوپ فرانسس
?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:کیتھولک دنیاکے عالمی رہنما نے یونان کے دورے کے دوران یورپ
دسمبر
ایران سعودی عرب تعلقات کے بارے میں سعودی حکام کا کیا کہنا ہے؟
?️ 18 اگست 2023سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ امیر
اگست
سعودی عرب ہمارے ہاتھ سے نکل چکا ہے: ٹرمپ
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فاکس نیوز چینل
جون