تیل بردار جہازوں کی ضبطی میں لندن کی شراکت شرمناک ہے

برطانیہ

?️

تیل بردار جہازوں کی ضبطی میں لندن کی شراکت شرمناک ہے

برطانیہ میں جنگ مخالف سب سے بڑی تحریک سمجھے جانے والے اتحاد ’اسٹاپ دی وار جس کے اراکین کی تعداد تقریباً دس لاکھ ہے، نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے امریکی کارروائیوں میں تیل بردار جہازوں کی ضبطی کے سلسلے میں برطانوی حکومت کی حمایت کی شدید مذمت کی ہے اور اسے شرمناک اور انتہائی غیر ذمے دارانہ اقدام قرار دیا ہے۔

جمعرات کو ایرنا کے مطابق، اس اتحاد کے بیان میں کہا گیاہمیں یہ جان کر سخت صدمہ پہنچا ہے کہ برطانیہ کے ایک فوجی اڈے اور مسلح افواج کو امریکی افواج کی جانب سے برطانوی ساحل کے قریب روسی پرچم بردار ایک تیل بردار جہاز کی ’غیر قانونی‘ ضبطی میں استعمال کیا گیا۔ حکومت نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ رائل ایئر فورس (RAF) نے فضائی نگرانی کی معاونت فراہم کی۔

بیان میں امریکہ کے اس اقدام کو ’سمندری قزاقی‘ قرار دیا گیا ہے، جو وینزویلا پر امریکی فوجی حملے اور اس ملک کے صدر کے اغوا کے بعد سامنے آیا۔ اس دوران امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ واشنگٹن اب وینزویلا کا کنٹرول سنبھال چکا ہے اور وہاں سے اربوں ڈالر مالیت کا تیل حاصل کر رہا ہے۔

اسٹاپ دی وار‘ اتحاد نے خبردار کیا کہ بین الاقوامی پانیوں میں روسی تیل بردار جہاز کی فوجی ضبطی ممکنہ طور پر ایک جنگی اقدام کے مترادف ہو سکتی ہے، اور کہا:

اس معاملے میں برطانیہ کی شراکت داری سراسر شرمناک اور ہر قسم کی غیر ذمے داری سے بھی آگے ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ بات “تقریباً ناقابلِ یقین” ہے کہ برطانوی وزیر دفاع نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نام نہاد ’شیڈو فلیٹ‘ کی سرگرمیوں کے خلاف اپنے اقدامات میں مزید شدت لائے گی۔

اتحاد نے آخر میں زور دیا دنیا کے لیے یہ بات واضح ہے کہ امریکہ کے اقدامات ہمیں ایک بڑے تصادم اور ممکنہ تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ برطانوی حکومت فوری طور پر صدر ٹرمپ کی غیر قانونی، اشتعال انگیز اور بڑھتی ہوئی انتہا پسندانہ کارروائیوں میں اپنی ہر قسم کی شمولیت ختم کرے اور ان کی غنڈہ گردی کی کھلے عام مذمت کرے۔

واضح رہے کہ امریکی یورپی کمان نے ایک روز قبل بین الاقوامی پانیوں میں دو تیل بردار جہازوں کی ضبطی کا اعلان کیا تھا۔ اس کے چند گھنٹوں بعد برطانیہ کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اس کارروائی میں لندن کی فوجی معاونت کی تصدیق کی اور بتایا کہ برطانوی بحریہ کا سپورٹ جہاز RFA Tideforce امریکی افواج کے ساتھ ایک تیل بردار جہاز کی تعاقب اور روک تھام میں شریک رہا، جبکہ رائل ایئر فورس نے فضائی نگرانی فراہم کی۔

مشہور خبریں۔

برطانوی میوزک فیسٹیول میں "اسرائیلی فوج مردہ باد” کے نعرے  کی گونج

?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: معروف انگریزی گلوکار "باب ویلان” نے 28 جون کو گلاستونبری میوزک

پاک فوج کے سربراہ کے بیان سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں،حریت رہنما

?️ 3 مئی 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کل

حکومت نے کاروباری بندشوں کے بارے میں اہم فیصلہ سنا دیا

?️ 9 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی

اختلاف رائے، گلے شکوے گھروں میں بھی ہوتے ہیں پارٹیز میں بھی:ترجمان پنجاب حکومت

?️ 8 مارچ 2022لاہور( سچ خبریں)ہم سب کو عمران خان کی قیادت پر پورا بھروسہ

چیف جسٹس نے نگران حکومت پر سوالات اٹھادیے

?️ 24 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے ملک بھر

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے

?️ 18 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کا نوٹیفکیشن

امریکی ملک میں دو اہم جماعتوں کی کارکردگی سے غیر مطمئن ہیں

?️ 2 جون 2025سچ خبریں: امریکہ میں کئے گئے ایک سروے کے نتائج سے پتہ

امریکی حکومت پر غزہ جنگ کا اثر

?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ جنگ کے حوالے سے بائیڈن انتظامیہ کی پالیسیوں کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے