تیل بردار جہازوں کی ضبطی میں لندن کی شراکت شرمناک ہے

برطانیہ

?️

تیل بردار جہازوں کی ضبطی میں لندن کی شراکت شرمناک ہے

برطانیہ میں جنگ مخالف سب سے بڑی تحریک سمجھے جانے والے اتحاد ’اسٹاپ دی وار جس کے اراکین کی تعداد تقریباً دس لاکھ ہے، نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے امریکی کارروائیوں میں تیل بردار جہازوں کی ضبطی کے سلسلے میں برطانوی حکومت کی حمایت کی شدید مذمت کی ہے اور اسے شرمناک اور انتہائی غیر ذمے دارانہ اقدام قرار دیا ہے۔

جمعرات کو ایرنا کے مطابق، اس اتحاد کے بیان میں کہا گیاہمیں یہ جان کر سخت صدمہ پہنچا ہے کہ برطانیہ کے ایک فوجی اڈے اور مسلح افواج کو امریکی افواج کی جانب سے برطانوی ساحل کے قریب روسی پرچم بردار ایک تیل بردار جہاز کی ’غیر قانونی‘ ضبطی میں استعمال کیا گیا۔ حکومت نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ رائل ایئر فورس (RAF) نے فضائی نگرانی کی معاونت فراہم کی۔”

بیان میں امریکہ کے اس اقدام کو ’سمندری قزاقی‘ قرار دیا گیا ہے، جو وینزویلا پر امریکی فوجی حملے اور اس ملک کے صدر کے اغوا کے بعد سامنے آیا۔ اس دوران امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ واشنگٹن اب وینزویلا کا کنٹرول سنبھال چکا ہے اور وہاں سے اربوں ڈالر مالیت کا تیل حاصل کر رہا ہے۔

’اسٹاپ دی وار‘ اتحاد نے خبردار کیا کہ بین الاقوامی پانیوں میں روسی تیل بردار جہاز کی فوجی ضبطی ممکنہ طور پر ایک جنگی اقدام کے مترادف ہو سکتی ہے، اور کہا:

“اس معاملے میں برطانیہ کی شراکت داری سراسر شرمناک اور ہر قسم کی غیر ذمے داری سے بھی آگے ہے۔”

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ بات “تقریباً ناقابلِ یقین” ہے کہ برطانوی وزیر دفاع نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نام نہاد ’شیڈو فلیٹ‘ کی سرگرمیوں کے خلاف اپنے اقدامات میں مزید شدت لائے گی۔

اتحاد نے آخر میں زور دیا دنیا کے لیے یہ بات واضح ہے کہ امریکہ کے اقدامات ہمیں ایک بڑے تصادم اور ممکنہ تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ برطانوی حکومت فوری طور پر صدر ٹرمپ کی غیر قانونی، اشتعال انگیز اور بڑھتی ہوئی انتہا پسندانہ کارروائیوں میں اپنی ہر قسم کی شمولیت ختم کرے اور ان کی غنڈہ گردی کی کھلے عام مذمت کرے۔

واضح رہے کہ امریکی یورپی کمان نے ایک روز قبل بین الاقوامی پانیوں میں دو تیل بردار جہازوں کی ضبطی کا اعلان کیا تھا۔ اس کے چند گھنٹوں بعد برطانیہ کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اس کارروائی میں لندن کی فوجی معاونت کی تصدیق کی اور بتایا کہ برطانوی بحریہ کا سپورٹ جہاز RFA Tideforce امریکی افواج کے ساتھ ایک تیل بردار جہاز کی تعاقب اور روک تھام میں شریک رہا، جبکہ رائل ایئر فورس نے فضائی نگرانی فراہم کی۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب کا یوکرین جنگ میں ثالثی کے لیے تیاری کا اعلان

?️ 10 مارچ 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے ماسکو میں ریاض کےOPEC+ کے

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں خدمات انجام دینے والی ریاستوں کے بارے میں اہم انکشاف ہوگیا

?️ 8 مئی 2021جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں خدمات انجام

سوڈان بحران پر ٹرمپ کے سینئر مشیر کا نیا مؤقف

?️ 14 فروری 2026سچ خبریں:ٹرمپ کے سینئر مشیر مسعد بولس نے سوڈان میں فوج اور

سینٹ کام کی آبنائےہرمز میں بارودی سرنگوں کے حوالے سے بیان بازی

?️ 28 اگست 2026سچ خبریں: امریکی فوج کے سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے کمانڈر بریڈ کوپر

نیپال میں شدید سیاسی بحران، 6 ماہ کے دوران دوسری بار پارلیمان کو تحلیل کردیا گیا

?️ 23 مئی 2021کٹھمنڈو (سچ خبریں)  نیپال جو پہلے سے ہی کورونا وائرس کے بحران

شہید العروری کے قتل پر حزب اللہ کا ردعمل

?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں:لبنانی مزاحمت نے بیروت کے جنوبی مضافات میں حماس کے سیاسی

طالبان نے کابل میں یورپی ممالک کے سفارت خانے کھولنے کا مطالبہ کیا

?️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے قائم مقام وزیر خارجہ

دو سالہ جنگ نے اسرائیلی فوج کو بُری طرح فرسودہ کر دیا:صہیونی میڈیا

?️ 2 دسمبر 2025 دو سالہ جنگ نے اسرائیلی فوج کو بُری طرح فرسودہ کر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے