?️
سچ خبریں:اسلامی ریڈیو اور ٹیلی ویژن یونین کی جنرل اسمبلی کے دسویں اجلاس ، تہران اور اسلامی دنیا کے چھ مختلف شہروں بشمول کابل ، بغداد ، بیروت ، غزہ ، صنعا اور استنبول میں دو سال کے وقفے کے بعد "میڈیا انصاف اور اظہار رائے کی آزادی” کے عنوان سے، حفظان صحت کے پروٹوکول کے ساتھ منعقد کیا جائے گا۔
آئی آر این اے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی ریڈیو اور ٹیلی ویژن یونین کی انفارمیشن کمیٹی کے سربراہ محمد علی انوشہ نے کہاکہ اسلامی ریڈیو اور ٹیلی ویژن یونین کی جنرل اسمبلی کا 10 واں اجلاس ، جس کا عنوان” میڈیا جسٹس اور اظہار رائے کی آزادی ” ہے آج منگل کو کورونا کی وبا کی وجہ سے ، اسلامی ممالک کے متعدد دارالحکومتوں کی شرکت کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ اور موجودگی جس میں ممبران اسمبلی کی ایک بڑی تعداد موجود گی، تہران اور اسلامی دنیا کے 6 مختلف شہر ، بشمول کابل ، بغداد ، بیروت ، غزہ ، صنعا اور استنبول میں صحت کے پروٹوکول کے مطابق منعقد ہوگا، اس کے علاوہ متعدد شرکاء خصوصی سافٹ ویئر کے ذریعے دوسرے ممالک سے براہ راست اجلاس میں شریک ہورہے ہیں۔
یونین کی انفارمیشن کمیٹی کے سربراہ نے مزید کہا کہ ممبران نے یونین سے وابستہ جن کی تعداد اس وقت 33 ممالک سے 228 تک پہنچ گئی ہے، 22 زبانوں میں
130 سیٹلائٹ چینلز ، 53 ایکٹو ریڈیو ، 32 پروڈکشن اور میڈیا انسٹی ٹیوٹ ، 4 سائبر اسپیس انسٹی ٹیوٹ اور 9 نیوز ایجنسیاں اس یونین میں شامل ہیں۔
انوشہ نے زور دے کر کہاکہ یہ اجلاس دو نشتوں میں صبح اور سہ پہر کو منعقد کیا جائے گا ، ہرنشست کی مدت تین گھنٹے ہوگی، افتتاحی تقریب اور آخری سیشن کے اختتام پر بیانیہ کو براہ راست نشر کیا جائے گا،یونین کی انفارمیشن کمیٹی کے سربراہ نے کہاکہ افتتاحی تقریب میں معروف اور ممتاز میڈیا شخصیات ، مختلف ممالک کے وزراء اور میڈیا کے ایک عہدیدار اور میڈیا ماہرین کے گروپ شرکت کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ اجلاس میں اس عرصے کے دوران فلسطینی ذرائع ابلاغ کے اداروں پر بھی ایک رپورٹ پیش کی جائے گی جنہیں صہیونی غاصبوں نے آپریشن سیف القدس کے دوران تباہ کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
انگلستان کے ایک علاقے میں مسلمان وزیر کا استعفیٰ
?️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: لندن سے حمزہ یوسف برطانیہ کے خطے کے پہلے سینئر سیاستداں
اپریل
یمن کے بین الاقوامی انسپکٹر کی طرف سے اسرائیلی مالویئر کے ساتھ سعودی جاسوس کا انکشاف
?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں: رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی حکام نے پیگاسس
دسمبر
فرانسیسی حکومت کی توانائی کے شعبے کے ہڑتال کرنے والوں کو طاقت کے استعمال کی دھمکی
?️ 15 اکتوبر 2022سچ خبریں:فرانسیسی حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس ملک میں
اکتوبر
بلاول نے ایک بار پھر امیر ممالک کو موسمیاتی بحران کا ذمہ دار قرار دے دیا
?️ 3 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) موسمیاتی تبدیلی کو ’امیر ممالک کی جانب سے پیدا
مئی
وفاقی حکومت نے ہارس ٹریڈنگ کے خلاف صدارتی ریفرنس لانے کا فیصلہ کیا ہے
?️ 18 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں)میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی
مارچ
آئندہ انتخابات نئی مردم شماری کے تحت کرائیں گے: وفاقی کابینہ
?️ 5 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے آئندہ انتخابات سے متعلق اہم
اکتوبر
کل جماعتی حریت کانفرنس کااسلامی اورتاریخ کشمیر کی کتابیں ضبط کرنے پراظہار تشویش
?️ 17 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل
فروری
شام پر ایک بار پھر ترک توپخانے کا حملہ
?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:شامی ذرائع نے بتایا کہ شامی صوبے الحسکہ میں واقع تل
فروری