?️
سچ خبریں:یمنی قومی نجات حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے رکن اور یمن کی تحریک انصاراللہ کے رہنماوں میں سے ایک نے اس حکومت کے خلاف امریکہ، انگلینڈ اور فرانس کے دعوؤں کا جواب دیتے ہوئے ان سے کہا کہ تم حق کے سورج کو چھپا نہیں سکتے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کی مذاکراتی ٹیم کے رکن عبدالمالک العجری نے اس حکومت پر خام تیل کی برآمدی بندرگاہوں پر حملوں کے ذریعے یمنی عوام کو وسائل اور دولت سے محروم کرنے کے الزامات پر ردعمل کا اظہار کیا،انہوں نے اپنے ٹویٹر پیج پر اہل مغرب کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ امریکہ کے نمائندے اور انگلینڈ اور فرانس کے سفیر سورج کو چھلنی سے نہیں ڈھانپ سکتے۔ جو چیز یمنی قوم کو اس کے وسائل اور معاشی حقوق سے محروم کر رہی ہے وہ ظالمانہ محاصرہ ہے آپ بھی جس کا حصہ ہیں۔
العجری نے اس بات پر زور دیا کہ یمنی فوج کی کارروائیوں کا مقصد ملکی اور غیر ملکی چوروں کا مقابلہ کرنا ہے جو اس ملک کے عوام کی دولت کو لوٹ رہے ہیں، اس رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے امریکہ، انگلینڈ اور فرانس نے یمن کی نیشنل سالویشن حکومت پر یمنی عوام کو ان کے وسائل اور دولت سے محروم کرنے کا الزام لگایا تھا۔
یمن کی قومی سالویشن حکومت اور اس ملک کی فوج نے سعودی جارحیت پسندوں کے اتحاد اور ان کے مغربی اتحادیوں نیز شپنگ کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ یمن کی جنوبی اور مشرقی بندرگاہوں کے ذریعے یمنی تیل اور گیس چوری کرنا بند کریں۔
اس سلسلے میں یمنی فوج نے صوبہ حضرموت میں دو جگہوں پر یمنی تیل کی چوری کے خلاف فوجی کارروائی کرتے ہوئے اسے روک دیا، یمن کی قومی سالویشن حکومت اس بات پر زور دیتی ہے کہ تیل اور گیس یمنی قوم کی دولت ہے اور اسے چھینا نہیں جانا چاہیے۔
مشہور خبریں۔
کورونا وائرس سے مزید 83 افراد انتقال کر گئے
?️ 8 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار کے
ستمبر
صیہونیوں نے خطہ کے استحکام کو نشانہ بنایا ہوا ہے:ایران
?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں:ایران نے صیہونیوں کی جانب سے شام کی لاذقیہ بندرگاہ پر
دسمبر
بلوچستان میں بھارتی دہشت گردی کا نیٹ ورک توڑنے میں کامیاب ہوئے ہیں: فواد چوہدری
?️ 6 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بلوچستان
جولائی
وزیر خزانہ منافع خوروں کے خلاف ایکشن لینے کا حکم دے دیا
?️ 13 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے عید الاضحیٰ
جولائی
کورونا کی تشویشناک صورتحال، مزید 157 افراد جاں بحق
?️ 24 اپریل 2021اسلام آباد( سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا کی تشویشناک صورتحال ہے اور
اپریل
عمران خان ڈیل کرکے نہیں، مقدمات سے سرخرو ہوکر جیل سے نکلیں گے، علیمہ خان
?️ 10 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ
جنوری
امریکہ میں موسم سرما کے طوفان سے 23 افراد ہلاک
?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں: این بی سی نیوز نے اعلان کیا کہ اوکلاہوما،
دسمبر
امریکہ کی طرف سے یوکرین کو بھیجے گئے ہتھیارکو پینٹاگون ٹریک کرنے سے قاصر
?️ 4 فروری 2025سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق افراتفری کا
فروری