?️
تل ابیب کے خلاف لندن کے فوجی فیصلے پر اسرائیلی وزارت جنگ سخت رد عمل
اسرائیلی وزارت جنگ نے برطانیہ کے اس فیصلے پر شدید برہمی ظاہر کی ہے جس کے تحت لندن نے اسرائیلی حکام کو اپنی آنے والی بڑی دفاعی نمائش میں شرکت سے روک دیا ہے۔
اسرائیلی وزارت جنگ نے بیان میں کہا کہ برطانیہ کا یہ اقدام جان بوجھ کر ہمارے نمائندوں کو نشانہ بنانے کے مترادف ہے۔ یہ فیصلہ توہین آمیز اور شرمناک ہے۔ اسی لیے ہم نے لندن میں ہونے والی نمائش میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی جریدے پولیٹیکو کے مطابق، برطانوی حکومت نے رواں سال کے بین الاقوامی دفاعی و سیکیورٹی آلات نمائش کے لیے اسرائیلی وفد کو دعوت نامہ نہیں بھیجا۔ برطانیہ کے سرکاری ترجمان نے واضح کیا کہ غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کا فیصلہ غلط تھا، اسی لیے کسی بھی سرکاری اسرائیلی وفد کو مدعو نہیں کیا گیا۔
یہ نمائش ہر دو سال بعد لندن میں منعقد ہوتی ہے اور دنیا کے سب سے بڑے اسلحہ و دفاعی صنعت کے میلوں میں شمار ہوتی ہے۔ ماضی میں اسرائیل اس میں باقاعدگی سے شریک ہوتا رہا ہے، لیکن اس بار اسے مہمانوں کی فہرست سے خارج کر دیا گیا۔
فیصلہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب برطانیہ کے اندر اور عالمی سطح پر کر اسٹارمر حکومت پر غزہ کی جنگ روکنے کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے۔ برطانوی وزیراعظم پہلے ہی خبردار کر چکے ہیں کہ اگر تل ابیب نے فوری طور پر غزہ کی صورتحال کو ختم کرنے کے لیے اقدامات نہ کیے تو لندن ستمبر میں فلسطین کو باضابطہ ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کر سکتا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
شہداء کا خون ہماری قومی قوت کی بنیاد ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر
?️ 25 جون 2025راولپنڈی (سچ خبریں) جنوبی وزیرستان میں خوارج دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے شہید
جون
موڈرنا ویکسین کن لوگوں کو لگائی جائے گی
?️ 4 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا
جولائی
صیہونی بینیٹ کابینہ کی ریل خاتمے کی پٹری پر
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم بینیٹ کی کابینہ، یا Bennett-Lapid کا اتحاد، اس
جنوری
پاکستان چین حالیہ معاہدوں سے سی پیک میں نئے باب کا اضافہ ہو گا، انوار الحق کاکڑ
?️ 25 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے
اکتوبر
عالمی توانائی ایجنسی کا ایرانی ایٹمی پروگرام کے بارے میں اہم بیان
?️ 26 مئی 2021سچ خبریں:عالمی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے
مئی
یمن کے خلاف امریکی بحری اتحاد میں بحرین کی شرکت
?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں:بحرینی سیکورٹی فورسز نے سیاسی احتجاجی کارکن ابراہیم شریف کو گرفتار
دسمبر
عمران خان نے تیز ترین اننگ کھیلنے کا فیصلہ کر لیا
?️ 15 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل 92 نیوز
دسمبر
ٹرمپ کے خلاف مجرمانہ تحقیقات کا اعلان
?️ 8 جون 2023سچ خبریں:وفاقی استغاثہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلاء کو مطلع کیا ہے
جون