?️
سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اتوار کی رات انکشاف کیا کہ ترکی نے اس ملک کے جنوب میں وسیع پیمانے پر لگنے والی آگ بجھانے کی اسرائیل کی درخواست قبول نہیں کی۔
صیہونی اخبار Yedioth Ahronoth نےاپنی ایک رپورٹ میں لکھاکہ اسرائیل نے ترکی کو پیشکش کی ہے کہ اگر انقرہ کو بڑے پیمانے پرلگی آگ بجھانےمیں مدد کی ضرورت ہے تو اسرائیل اپنی خدمات پیش کرنے کے لیے تیار ہے،اخبار نے اسرائیلی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ تل ابیب کی جانب سے آگ بجھانے میں انقرہ کو دی جانے والی مدد پر ترک حکام کے ساتھ بات چیت جاری ہے ، لیکن ترک حکام کا کہنا ہے کہ انقرہ آگ پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتا ہے اوراسے صیہونی حکومت کی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ جبکہ صہیونی حکومت خود بڑے پیمانے پر آگ کا سامنا کر رہی ہے اور اس پر قابو پانے سے قاصر ہے ،اس کے باجود اسرائیلی وزارت خارجہ کے عہدیدار نے دعویٰ کیا ہےکہ اسرائیل ترکی میں لگی آگ کو بجھانے میں کامیاب ہو جائے گا۔
یادرہے کہ ترکی کا جنوبی ساحل لگاتار پانچویں دن آگ کی لپیٹ میں ہے اور اس کی اس حد تک بھڑک رہے ہیں کہ اس کے راستے میں جو چیزبھی آتی ہے،یہ آگ اسے نگلتی جا رہی ہیں،ترکی کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ مناواگٹ قصبے میں مزید دو افراد کے ہلاک ہونے کے بعد آتشزدگی کے متاثرین کی کل تعداد آٹھ ہو گئی ہے ۔
ترک حکام کا کہنا ہے کہ پانچ روز قبل ترکی میں 100 سے زائد مقامات پر لگی آگ اب بھی جل رہی ہے جو گھروں اور سڑکوں کو تباہ کر رہی ہے نیز بتہ سارے افراد کو متاثر کرتے ہوئے دوسرے علاقوں میں پھیل رہی ہے،ترک وزارت جنگلات کا کہنا ہے کہ 13 طیارے ، 45 فائر فائٹنگ ہیلی کاپٹر اور 828 فائر برگیڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
اپوزیشن حکومتی سینیٹرز سے رابطہ کر رہی ہے:وزیراعظم
?️ 9 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ
مارچ
مشیر خزانہ نے بجلی اور تیل کی قیمتیں مزید بڑھنے سے متعلق خبردار کردیا
?️ 2 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) بجلی اور تیل کی قیمتیں مزید بڑھنے والی ہیں
نومبر
طوفان الاقصی کس کا منصوبہ تھا؟ قدس فورس کے سربراہ کی زبانی
?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر نے
دسمبر
ہماری طرف سے بھی کچھ آنے والا ہے؛عراقی حزب اللہ کا صیہونیوں کو پیغام
?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں:عراق کی حزب اللہ بریگیڈز سے منسلک ایک ذریعے نے اعلان
اکتوبر
مقبوضہ علاقوں میں جبهه النصره کی نقل و حرکت پر شامی عوام چراغپا
?️ 11 جون 2023سچ خبریں:شامی ذرائع نے صوبہ حلب کے مضافات میں واقع اعزاز شہر
جون
اسرائیل نے غزہ کی تمام یونیورسٹیوں پر بمباری کی
?️ 21 جنوری 2024سچ خبریں:یورپی میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس واچ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی
جنوری
عراق پر حملہ قابل قبول نہیں:مصری صدر
?️ 29 اگست 2021سچ خبریں:بغداد سمٹ میں اپنی تقریر کے دوران مصری صدر نے زور
اگست
سیاہ فام خاتون کی گوگل میں نسلی امتیاز کی شکایت
?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:گوگل کی ایک سیاہ فام ملازم خاتون نے سیاہ لوگوں کے
مارچ