سچ خبریں:برطانوی میری ٹائم آپریشن ایجنسی نے اعلان کیا کہ اسے یمن کے ساحل کے قریب ایک جہاز پر حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
الحرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشن ایجنسی نے جمعہ کو اعلان کیا کہ اسے یمن کے ساحلی شہر نشطون کے جنوب میں ایک بحری جہاز پر حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
مذکورہ ایجنسی نے بتایا کہ اس جہاز کے اردگرد تین کشتیاں بھی دیکھی گئیں جن میں تین یا چار مسافر سوار تھے، تاہم ایجنسی نے اس حوالے سے مزید معلومات شائع نہیں کیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی یمن کے ساحل کے قریب بحری جہازوں کے خلاف حملوں کی خبریں آتی رہی ہیں، چنانچہ مارچ میں یمن کے مغربی ساحل کے قریب یونانی مال بردار بحری جہاز پر مسلح حملے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔
بحری قزاقی سے متعلق خبریں شائع کرنے والی برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشن ایجنسی نے جائے حادثہ کے قریب کام کرنے والے تمام بحری جہازوں سے کہا کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔