سچ خبریں:برطانوی ذرائع کا کہنا ہے کہ بحر عمان میں ایک جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے ،تاہم حملے کی تفصیلات کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق ،بحر عمان میں ایک جہاز پر حملہ کیا گیاہے، رپورٹ میں برطانوی فوجی گروپ سے وابستہ میری ٹائم آپریشنز گروپ کے حوالے سے عمان کے ساحل پر بحری جہاز پر حملے سے متعلق ایک مختصر بیان جاری کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
تاہم جہاز کی شناخت ، ملکیت یا عملے کے بارے میں ابھی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں ہیں لیکن حادثے کے وقت کا اعلان جمعرات کی رات کے آخری لمحات اور جزیرے کے شمال مشرق میں واقع “مصیرہ” میں کیا گیا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حملہ میں قزاقوں کے ملوث ہونے کا امکان بہت کم ہے۔
تاہم میری ٹائم آپریشن گروپ نے بتایا کہ واقعے کے بعد سے ہی تحقیقات جاری ہیں،واضح رہے کہ ایسوسی ایٹڈ پریس نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ مغربی ایشیاء میں امریکی بحریہ کے پانچویں فلیٹ نے حملے کے بارے میں تبصرہ کرنے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا ہے۔