بحرین کے بھی صیہونیوں کی طرف بڑھتے ہوئے قدم ڈگمگائے

بحرین

?️

سچ خبریں:پیر کے روز بحرینی حکام اور صیہونی حکومت نے منامہ میں دوطرفہ سیاسی، سیکورٹی اور اقتصادی تعلقات اور تعاون کے فروغ کے حوالے سے بات چیت کی۔

بحرین کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، بحرین کے نائب وزیر خارجہ عبداللہ بن احمد آل خلیفہ اور صہیونی وزارت خارجہ کی پولیٹیکل ڈائریکٹر الیزا بن نون نے منامہ میں ملاقات کے دوران دوطرفہ سیکورٹی سیاسی اور اقتصادی تعاون مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اسی دوران بحرین کے سرکاری اسپتالوں کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر احمد الانصاری نے مقبوضہ علاقوں کے دورے کے دوران صیہونی حکومت کی وزارت صحت کا دورہ کیا۔

الانصاری نے اس دورے میں، جس میں مقبوضہ علاقوں میں بحرین کے سفیر خالد الجلاہمہ نے شرکت کی اور صیہونی حکومت کی وزارت صحت کے بین الاقوامی تعلقات کے ڈائریکٹرعوشر سولومون سے ملاقات کی۔ منامہ اور تل ابیب کے درمیان مشترکہ تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔

بحرین کی حکومت نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ مل کر ستمبر 2020 میں وائٹ ہاؤس میں صیہونی حکومت کے ساتھ ایک سمجھوتے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے تاکہ منامہ اور تل ابیب کے درمیان سفارتی تعلقات قائم کیے جاسکیں۔

مشہور خبریں۔

کیپٹل ہل پر حملے کرنے والے کے بارے میں اہم انکشاف ہوگیا

?️ 4 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل پر حملے کرنے

امریکہ کے لیے 2022 ایک مشکل سال

?️ 26 دسمبر 2021موجودہ حالات سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2022 میں امریکہ کو بڑے

سپریم کورٹ بل کی سماعت کا تحریری حکم نامہ: بینچ کی تشکیل پر اعتراض کا ذکر شامل نہیں

?️ 4 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے چیف جسٹس پاکستان کے ازخود

فلسطینی عوام کی آزادی کا واحد راستہ مزاحمت ہے: جہاد اسلامی

?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی موومنٹ نے مغربی کنارے میں ایک نوجوان

ارجنٹائن کے معاشی بحران کے درمیان ٹرمپ کی مبارکباد

?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے ارجنٹائن کے صدر خاویر میلے کو ان

امریکی کانگریس میں غزہ جنگ کے خلاف متعدد مظاہرین کی گرفتاری

?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی میڈیا نے اعلان کیا کہ کانگریس کی پولیس نے غزہ

امریکہ مخالف مظاہروں کے بعد یمنی عوام پر سعودیوں کی شدید بمباری

?️ 23 نومبر 2021سچ خبریں:امریکہ مخالف مظاہروں کے بعد سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے

صارفین اب ٹوئٹر کے ذریعہ بھی پیسے کما سکیں گے

?️ 4 ستمبر 2021کیلیفورنیا(سچ خبریں) سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ ٹوئٹر نے نیا فیچر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے