سچ خبریں:بحرین کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے آل خلیفہ حکومت کے بحرین کے دارالحکومت منامہ کو یہودیانے کے منصوبے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
العالم چینل کی رپورٹ کے مطابق بحرینی مذہبی رہنما آیت اللہ عیسی قاسم نے ایک بیان میں تاکید کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ یہودیوں کو زمینیں یا مکانات بیچ رہے ہیں وہ دراصل وطن، عوام، امت، تاریخ اور مقدس چیزوں حتیٰ اسلام کو بھی بیچ رہے ہیں جس کا کسی بھی چیز سے کوئی موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے بحرین کے لوگوں سے کہا کہ وہ یہودیوں کے پیسوں کے لیے اپنی جائیدادیں نہ بیچیں کیونکہ یہودیوں کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا مطلب مذہب، تاریخ، وطن اور مستقبل ان کے حوالے کرنا ہے، شیخ عیسی قاسم نے اس بات پر زور دیا کہ بحرین ایک اسلامی ملک ہے لیکن یہودیت کے منصوبے کی بنیاد پر یہ ملک کل یہودیوں اور مسلمانوں کا مشترکہ وطن بن جائے گا۔
بحرین کے رہنما نے گذشتہ بدھ کو ایک بیان میں تاکید کی تھی کہ منامہ میں یہودی بستی کی تعمیر کا مطلب قومی، اسلامی اور عرب شناخت کو تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ وطن کی تاریخ کو مسخ کرنا نیز وہاں کے اصل شہریوں کے دستاویزات اور شواہد کو مٹانا ہے، انہوں نے کہا کہ بحرینی آل خیلفہ حکومت قابض صیہونیوں کے ساتھ مل کر اس ملک کے عوام کے خلاف یہ سازش کر کر رہی ہے۔