دیگ سے زیادہ چمچہ گرم

بحرینی

?️

سچ خبریں:تل ابیب کا سفر کرنے والے بحرینی وزیر نے صہیونیوں کو سعودیوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے عزم کا یقین دلایا۔

مقبوضہ فلسطین کا سفر کرنے والے آل خلیفہ حکومت کے صنعت و تجارت کے وزیر زائد بن راشد الزیانی نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے لیے محمد بن سلمان کے عزم کے بارے میں واضح الفاظ میں اظہار خیال کیا۔

صہیونی آرمی کے ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے اس بحرینی عہدہ دار نے کہا کہ وہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے معمول پر آنے کے امکان کی قوی امید رکھتے ہیں، یاد رہے کہ اس بحرینی عہدہ دار کے واضح الفاظ اور سعودی عرب کے صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے عزم کے حوالے سے اس کے انکشافات نے سعودی رہنماؤں کو شدید غصہ دلایا، خاص طور پر چونکہ بہت سے عبرانی زبان کے میڈیا نے بحرینی وزیر کے بیان کو شائع کیا ۔

بحرینی وزیر کے الفاظ پر تنقید کرتے ہوئے سعودی تجزیہ کاروں اور سعودی عرب کے اتحادیوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے جیسے حساس معاملات پر سعودی عرب کی جانب سے بات کرنے کا حق کسی کو نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اگرہ سعودی حکام اسرائیل کے ساتھ کسی بھی طرح کے تعلقات سے انکاری ہیں تاہم زمینی حقائق اسے کے برعکس ثابت کرتے ہیں جیسا کہ معاشی مسائل سے متعلق حال ہی میں ریاض میں ہونے والے اجلاس میں صیہونی متعدد اعلی شخصیتوں کی موجودگی تھی

 

مشہور خبریں۔

یمن کی جنگ میں جارحیت پسندوں کی مایوسی

?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی زیرقیادت جارح اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے جمعہ کی صبح

عراقچی کے بیروت کے سفر کے پیغامات

?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: النشرے لبنان ویب سائٹ نے ایک رپورٹ میں ایران کے

سانحہ مری : اتحادی جماعتیں بھی حکومت کے خلاف ہو گئیں

?️ 11 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)  اپوزیشن جماعتوں اور عوام نے تو سانحہ مری

اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

?️ 3 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی-مینگل (بی این پی-مینگل) سردار

مار ایلاگو سے ٹاپ سیکرٹ دستاویزات کی دریافت

?️ 13 اگست 2022جمعہ کو جاری ہونے والی عدالتی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ

پاکستان نےمقبوضہ کشمیر میں 5 کشمیریوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے

?️ 18 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیر

وائٹ ہاؤس کی نئی ترجمان

?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم

سوزن وائلز وائٹ ہاؤس کی چیف آف اسٹاف مقرر

?️ 8 نومبر 2024سچ خبریں: امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جو جنوری 2025 میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے