?️
سچ خبریں:بحرین کے ایک اورسیاسی قیدی کی شہادت اس ملک میں بڑے صدمے کا باعث بن گئی ہے اور بحرینی حکومت کے مخالفین ،قیدیوں کے اہلخانہ حتی کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی ان قیدیوں کی سنگین صورتحال کے بارے میں شکایات کر رہی ہیں۔
روزنامہ الاخبار کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی سنٹرل جیل میں عباس مال اللہ کی شہادت کی خبر جو دو روز قبل شائع ہوئی تھی ، اس ملک کے عوام کے لئے ایک بڑا صدمہ ہوا جس کے بعد حزب اختلاف کے گروپ الوفاق نے اس بات پر زور دیا کہ اس جیل کی انتظامیہ کی انھیں اسپتال منتقل کرنے میں غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے ان کی شہادت کی باعث بنی ہے کیوں کہ ان کے جسم میں ٹکڑے تھے جو نکالے نہیں گئے، الاخبار نے بحرینی قیدیوں کی سنگین صورتحال کے بارے میں خبر شائع کی اور لکھا ہے کہ اس ملک کے وزیر اعظم سلمان بن حمد ، جنہیں نومبر 2020 میں اس کے والد نے مقرر کیا، بحرین کے ولی عہد کی حیثیت سے اقتدار میں آنے کے بعد مال اللہ پہلے شہید قیدی ہیں۔
بحرین میں سیاسی بحران اور انسانی حقوق کی بے شمار خلاف ورزیوں کا حوالہ دیتے ہوئے اخبار نے اطلاع دی ہے کہ مال اللہ کی شہادت سے متعلق بحرینی عہدیداروں کے جواز قیدیوں ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور سیاسی مخالفین افراد کے اہل خانہ کو قائل نہیں کر سکےہیں، اخبار کے مطابق ، بحرینی عہدے دار سیاسی ، قانونی اور اخلاقی طور پر مال اللہ کی شہادت کے ذمہ دار ہیں کیونکہ انہوں نے ان خطرناک صحت کی صورتحال میں انھیں گرفتار کرکے آزادی سے محروم کردیا۔
رپورٹ کے مطابق بحرین میں 10 سال کے عوامی مظاہروں کے بعد حکومت ابھی تک معاشرتی امور بالخصوص سیاسی قیدیوں کے لئے کوئی راہ حل نہیں نکال سکی ہے، در حقیقت منامہ اس بحران کے حل پر عمل درآمد کو روک رہا ہے، اخبار کے مطابق قیدیوں کا معاملہ آل خلیفہ حکومت کے لئے ایک مسئلہ بن گیا ہے اور یہ مسئلہ سیاسی تعامل میں سلامتی کی حکمرانی اور اس ملک کی صورتحال پر اس کےقابو نہ پانے کا نتیجہ ہے یہی وجہ ہے کہ بحرین سیاسی قیدیوں کی تعداد میں خلیج فارس کے عرب ممالک میں پہلے نمبر پر ہے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی قیدیوں کے بارے میں صیہونی انتہاپسند وزیر کی خوش فہمی
?️ 20 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے انتہاپسند وزیر نے اس
فروری
پارٹی رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع
?️ 9 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے ایف آئی اے کی
اکتوبر
ٹرمپ کی بائیڈن کو مناظرے کی دعوت
?️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن کو امریکہ اور امریکی عوام
مارچ
قومی اسمبلی میں فنانس بل کی تحریک منظور کر لی گئی
?️ 29 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کی
جون
کراچی پہنچنے والے 200 سے زائد مسافروں میں کورونا کی تصدیق
?️ 20 فروری 2022کراچی ( سچ خبریں ) بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے 200
فروری
پاک فوج کے سربراہ کے بیان سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں،حریت رہنما
?️ 3 مئی 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کل
مئی
لاہور کے سوا تمام ریلوے اسٹیشنز کے واک تھرو گیٹس، کارگو اسکینرز خراب ہونے کا انکشاف
?️ 4 دسمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور کے سوا ملک کے تمام ریلوے اسٹیشنز کے
دسمبر
عراقی اسپتال میں آتشزدگی کی ہلاکتوں میں لگاتار اضافہ
?️ 13 جولائی 2021سچ خبریں:عراق کے صوبہ ذی قار کے کورونا اسپتال میں لگی آگ
جولائی