سچ خبریں:سینکڑوں جاپانیوں نے امریکی صدر کے دورہ ٹوکیو کے خلاف احتجاج کیا۔
چاپانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سینکڑوں جاپانی شہریوں نے امریکی صدر کے دورہ جاپان کے خلاف احتجاج کیا، رپورٹ کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں سیکڑوں افراد نے امریکی صدر جوبائیڈن کے دورے کے خلاف مظاہرہ کیا، جو چار فریقی سکیورٹی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے اس ملک مہیں پہنچےہیں۔
واضح رہے کہ بائیڈن اپنے ایشیائی دورے کے ایک حصے کے طور پر جاپان پہنچے،امریکی صدر اس سے قبل جنوبی کوریا کا دورہ کر چکے ہیں، ٹوکیو کے نواحی علاقے فوسا میں یوکوٹا ایئر فورس بیس پر پہنچنے کے بعد جاپان میں امریکی سفیر رام ایمانوئل نے بائیڈن کا استقبال کیا۔