بائیڈن کی روس سے اپیل

روس

🗓️

سچ خبریں:روس کے یوکرین پر بڑے پیمانے پر میزائل حملوں کے جواب میں امریکی صدر نے ایک بار پھر روس سے کہا کہ وہ یوکرین سے فوری طور پر اپنی افواج نکال لے۔

جرمن جریدے دی سائٹ کی رپوٹ کے مطابق امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے کیف اور دیگر شہروں پر روسی حملوں کو اس غیر قانونی جنگ کی انتہائی بربریت کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان حملوں میں عام شہری ہلاک اور زخمی ہوئے اور غیر فوجی اہداف تباہ ہوئے، ان حملوں نے امریکی حکومت کو جب تک ضرورت ہوگی یوکرینی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا عزم دیا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہم ایک بار پھر روس سے کہتے ہیں کہ وہ اس بلا جواز جارحیت کو فوری طور پر بند کرے اور یوکرین سے اپنی افواج کو واپس بلا لے، بائیڈن نے کہا کہ ہم اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر روس کی نگرانی کر رہے ہیں،

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے بھی اس سے قبل اپنے یوکرینی ہم منصب دمیٹرو کولبا کو امریکی اقتصادی، انسانی اور سلامتی کی جانب سے مستقل امداد کی یقین دہانی کرائی تھی جس کے سلسلہ میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بھی کیف میں امریکی سفیر برجٹ برنک سے ملاقات کی ۔

 

مشہور خبریں۔

OPEC+ کے فیصلے کے بعد سعودی امریکی تعلقات کا مستقبل

🗓️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے

نجکاری کے کیسز نمٹانے کیلئے خصوصی ٹربیونل بنانے کی منظوری

🗓️ 9 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وفاقی کابینہ نے صدارتی آرڈیننس کی حتمی

گیلنٹ کی مضحکہ خیز دھمکیاں

🗓️ 13 اگست 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا لبنان کی حزب اللہ کے ساتھ نئی جنگ شروع

اگر اگلے الیکشن میں ٹرمپ کا حریف ہونا میری خوش قسمتی ہے:بائیڈن

🗓️ 25 مارچ 2022سچ خبریں:  جو بائیڈن نے اس بات کا خیر مقدم کیا کہ

عنقریب بغداد میں تہران اور ریاض کے درمیان مذاکرات

🗓️ 10 فروری 2023سچ خبریں:الشرق الاوسط اخبار کے ساتھ گفتگو میں عراقی وزیر اعظم محمد

جمہوریت کوڈی ریل کرنے کی کوشش ہو رہی ہے، نثار کھوڑو

🗓️ 7 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا

سڑکوں پر سونے والوں کو دیکھ کر میرا دل ٹوٹ جاتا ہے: شہزاد رائے

🗓️ 27 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار و سماجی کارکن

دنیا کے سب سے زیادہ فوجی اخراجات کرنے والے ممالک

🗓️ 11 ستمبر 2021سچ خبریں:2020 میں دنیا کے فوجی اخراجات تقریبا 1.981 ٹریلین ڈالر تھےجن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے