?️
بائیڈن ایک مجرم ہے، اسے جیل میں ہونا چاہیے:ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے حریف جو بائیڈن پر سخت حملہ کرتے ہوئے انہیں مجرم قرار دیا اور کہا کہ وہ جیل کے مستحق ہیں۔
امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کے مطابق، ٹرمپ نے جمعرات کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا بائیڈن ایک مجرم ہے اور اسے جیل میں ہونا چاہیے۔ وہ ایک کمزور، ناکام اور اندر سے بھی بدصورت شخص ہے۔ میں نے اسے بری طرح شکست دی اور اب اس کی پریشانی سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔
اگرچہ ٹرمپ نے بائیڈن کا نام براہِ راست نہیں لیا، مگر انہوں نے اپنی پوسٹ میں آرکٹک فراسٹ نامی کیس سے متعلق ایک مضمون شیئر کیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کا اشارہ بائیڈن کی جانب تھا۔ وائٹ ہاؤس نے اس بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
آرکٹک فراسٹ کیس 2020 کے صدارتی انتخابات کے بعد ٹرمپ کے بعض حامیوں کی جانب سے متبادل انتخاب کنندگان کی فہرست کنگریس میں پیش کرنے کی مبینہ کوششوں سے متعلق تھا۔ یہ تحقیقات سابق خصوصی وکیل جیک اسمتھ کی نگرانی میں کی گئی تھیں، جنہوں نے ٹرمپ پر انتخابات کے نتائج تبدیل کرنے کی سازش کا الزام عائد کیا تھا۔
تاہم یہ مقدمہ اُس وقت بند کر دیا گیا جب 2024 کے انتخابات میں ٹرمپ نے نائب صدر کامالا ہیرس کو شکست دے کر امریکہ کے 47ویں صدر کا عہدہ سنبھالا۔
ٹرمپ نے بدھ کے روز جیک اسمتھ پر بھی تنقید کرتے ہوئے انہیں پاگل مجرم قرار دیا اور کہا,یہ سب غدار اور بدعنوان لوگ ہیں، جنہیں خود تحقیقات اور سزاؤں کا سامنا کرنا چاہیے۔ یہ انسانیت کے لیے باعثِ شرم ہیں
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
غزہ جنگ کے بعد صحت کے بدترین بحران کا شکار ہے
?️ 21 دسمبر 2025سچ خبریں: غزہ کے صحت کے ذرائع نے اس بات کی طرف
دسمبر
ایران کا سخت جواب واشنگٹن اور تل ابیب کے لیے فوجی جارحیت کو مہنگا بنا چکا ہے:برطانوی قلمکار
?️ 24 جنوری 2026سچ خبریں:برطانوی قلمکار روڈنی شیکسپیئر نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی
جنوری
وزیر داخلہ نے افغان سفیر کی بیٹی کے انٹرویو کو پاکستان کے خلاف جنگ قرار دے دیا
?️ 12 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
اگست
ٹک ٹاکر سے بدسلوکی کے کیس میں پولیس افسران کی معطلی کا فیصلہ
?️ 20 اگست 2021لاہور(سچ خبریں)پنجاب حکومت نے مینارِ پاکستان پر ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم
اگست
وزیراعظم سے عرفان صدیقی کی ملاقات، تعلیمی اداروں بارے گفتگو
?️ 1 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سینیٹر عرفان صدیقی
جولائی
لبنان کے نئے وزیراعظم کون نواف سلام ہیں؟
?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں:لبنان کے صدر جوزف عون نے نواف سلام کو اس ملک
جنوری
بھارت امن قائم کرنے کے لیے کچھ نہیں کرسکتا: معید یوسف
?️ 2 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے بھارت کی جانب سے بلائی گئی
نومبر
حماس کا فلسطینی عوام کی حمایت کرنے پر ملائیشیا کے خلاف کاروائی پر اظہار افسوس
?️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں:حماس نے کوالالمپور حکام کی جانب سے صیہونی کھلاڑیوں کو ویزے
دسمبر