?️
سچ خبریں: ایلون مسک نے مغرب سے کہا کہ وہ یوکرینیوں کو قربان کرنا بند کرے اور روس کے ساتھ صلح کرے۔
امریکی بزنس مین ایلون مسک نے سوشل نیٹ ورک ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر کہا کہ مغربی ممالک کو چاہیے کہ وہ روس کے ساتھ تنازعے میں یوکرینی باشندوں کو بے حسی کے ساتھ قربانی کا بکرا بنانا بند کریں بلکہ اس کے بجائے تنازع کا پرامن حل تلاش کریں اور ماسکو کے ساتھ معمول کے تعلقات بحال کریں۔
یہ بھی پڑھیں: روس کے خلاف مغربی ممالک کی ایک اور ناکامی
انہوں نے کہا کہ یہ کیا ہو رہا ہے کہ یوکرینی نوجوان مورچوں میں ٹکڑے ٹکڑے ہو رہے جبکہ اس کے بدلہ میں ان کے ملک کا کوئی فائدہ بھی نہیں ہو رہا ہے۔
عالمی شہرت یافتہ کاروباری شخص نے کہا کہ میرے خیال میں ہمیں یوکرین میں امن قائم کرنے کی ضرورت ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں روس کے ساتھ معمول کے تعلقات بحال کر لینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان تنازع کو طول دینا ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے لیے تہذیبی خطرات کا باعث بھی ہے جبکہ تیسری جنگ عظیم کا خطرہ بھی بڑھاتا ہے۔
واضح رہے کہ یوکرین میں تنازعات اور پر جنگ جاری ہے، روس کی وزارت دفاع نے منگل کے روز یوکرین میں روسی خصوصی کارروائیوں کے جاری رہنے کے حوالے سے ایک بیان میں اعلان کیا کہ کراسنولیمانسک محور میں یوکرین کی مسلح افواج کے 11 حملوں کو پسپا کر دیا گیا جبکہ دشمن نے ایک دن میں 125 سے زائد فوجیوں کو کھو دیا۔
اس سلسلے میں روس کی وزارت دفاع کا مزید کہنا ہے کہ کیف نے گزشتہ دن اور رات کے دوران ڈونیٹسک کے محور میں 235 سے زیادہ فوجی اہلکار کھوئے۔
مزید پڑھیں: ویگنر کی بغاوت یا روس کے خلاف مغربی ممالک کی جنگ
مذکورہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کوپیانسک کے محور میں 8 یوکرینی حملوں کو پسپا کیا گیا،اس محور میں دشمن نے 60 فوجیوں کو کھو دیا۔
اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونیتسک کے جنوبی محور میں دشمن کی افرادی قوت کے اجتماع پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجہ میں 110 یوکرینی فوجی مارے گئے۔
مشہور خبریں۔
بھارت میں کورونا وائرس کی شدید لہر، ایک ہی دن میں ہزاروں کیسز سامنے آگئے
?️ 18 مارچ 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں ایک بار پھر کورونا وائرس کی
مارچ
ڈپریشن کا علاج کروانے میں کوئی شرمندگی نہیں ہونی چاہیے: یشما گل
?️ 19 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) اداکارہ یشما گل کا کہنا ہے کہ ڈپریشن کا
جولائی
صیہونیوں کی ترک وزیر خارجہ کی توہین
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:ترک وزیر خارجہ کے سفارتی دورہ کے باوجود مقبوضہ فلسطین پہنچنے
مئی
نیتن یاہو پر سیاسی سرگرمیوں پر پابندی لگنے کا امکان
?️ 15 جنوری 2022سچ خبریں: سابق اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف طویل عرصے سے جاری
جنوری
کسان اتحاد کا مطالبات پورے نہ ہونے پر اسلام آباد کی جانب ’احتجاجی مارچ‘ کا اعلان
?️ 25 دسمبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) کسان اتحاد نے خبردار کیا ہے کہ اگر
دسمبر
رواں سال 30 کروڑ ڈالرز کے پانڈا بانڈز چینی مارکیٹ میں جاری کریں گے، وزیرخزانہ
?️ 22 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے
مارچ
لمبے عرصے بعد پاکستان کیلئے امریکی سفیر معین
?️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکا نے ڈونلڈ ارمن بلوم کو پاکستان
اکتوبر
وائٹ ہاؤس میں ایران کے معاملات کا نگراں مقرر
?️ 23 اپریل 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے پیر کے روز المانیتور کے ساتھ ایک
اپریل