ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات مضبوط ہیں:عراق

عراقی

🗓️

سچ خبریں:بحرین کے ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے اعلان کیا کہ بغداد اور تہران کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں۔

ایسے میں جب عراقی میڈیا اس ملک کے وزیر اعظم کے عنقریب دورہ ایران کی خبریں دے رہا ہے، عراقی وزیر خارجہ نے ایک انٹرویو میں بغداد اور تہران کے درمیان مضبوط تعلقات پر تاکید کی۔

عراقی وزیر خارجہ نے بحرینی اخبار الوطن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ عراق کے تعلقات مضبوط ہیں اور بغداد نے ہمیشہ تعاون کونسل (خلیج فارس) کے ممالک کے ساتھ ایران کے تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے اسے استعمال کرنے کی کوشش کی ہے۔

اس انٹرویو کے ایک حصے میں فواد حسین نے اس بات پر زور دیا کہ عراق ٹرمپ کی پالیسیوں سے متفق نہیں، اسی وجہ سے امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کا عراق پر بھی بہت اثر پڑا۔

عراقی وزیر خارجہ نے تہران اور ریاض کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اس ملک کے کردار پر بھی تبصرہ کیا،انھوں نے کہا کہ جب بھی ایران اور سعودی عرب مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں، بغداد اس سلسلے میں مدد کے لیے تیار ہے، یاد رہے کہ عراق ایران اور سعودی عرب کے درماین ہونے والے مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

یوکرین جنگ کے معاملے میں روس کی صیہونی حکام پر تنقید

🗓️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:روس نے یوکرین جنگ کے معاملے میں صیہونی حکام کی پالیسیوں

پرویز الہٰی کا شہباز شریف کو ’توہین عدالت‘ پر نااہل قرار دینے کا مطالبہ

🗓️ 13 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور صدر پاکستان تحریک انصاف

وزیر اعظم نے شیخ رشید کو کراچی کیوں بھیجا

🗓️ 26 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی

پیوٹن نے ایک چال سے مغرب کو کیسے دنگ کر دیا: فنانشل ٹائمز

🗓️ 5 فروری 2024سچ خبریں: یوکرین میں جنگ کی وجہ سے مغربی پابندیوں کے خلاف

شدت پسندی دہشت گردی کی سب سے بڑی وجہ ہے:فواد چوہدری

🗓️ 5 مارچ 2022(سچ خبریں)گزشتہ روز پشاور میں ہونے والے دھماکے  کے حوالے سے  ایک

کیا صیہونی اسرائیلی قیدیوں کو آزاد اور حماس کو ختم کر سکیں گے؟صیہونی وزیر کا بیان

🗓️ 30 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک وزیر نے اسرائیلی قیدیوں کی آزادی

اسلامی ممالک کے لئے سعودی مالی امداد کی پالیسی میں تبدیلی

🗓️ 24 جنوری 2023سچ خبریں:سعودی حکام دوسرے ممالک کو ترقی کے لیے امداد فراہم کرنے

فرانسیسی صدر کی عوامی مقبولیت میں غیر معمولی کمی

🗓️ 26 اپریل 2023سچ خبریں:فرانس میں کیے جانے والے سروے کے مطابق فرانسیسی عوام کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے