ایران کے خلاف ٹرمپ کی نئی دھمکی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل

ایران

?️

سچ خبریں:  روسی وزارت خارجہ کے ترجمان ماریا زاخارووا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف حالیہ دھمکیوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ان مہلک غلطیوں کو دہرانے سے گریز کرنا چاہیے جو فریقین کو مسلے کے حل سے دور کرتی ہیں۔
زاخارووا نے زور دیا کہ ایسی دھمکیاں بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے منافی ہیں، جوہری عدم پھیلاؤ کے نظام کو کمزور کرتی ہیں اور خطے میں تابکاری اور انسانی المیے کا سبب بن سکتی ہیں۔
انہوں نے کشیدگی میں اضافہ نہ کرنے اور معاہدوں کی پاسداری اور ایران کے جائز مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے سفارتی معاہدے کی طرف بڑھنے کی اپیل کی۔
اس سے قبل کریملن کے ترجمان دیمتری پسکوف نے بھی امریکی صدر کی ایران کے خلاف دھمکیوں پر ردعمل ظاہر کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا خیال ہے کہ ایسے اقدامات سے گریز کرنا ضروری ہے جو مشرق وسطیٰ میں صورتحال کو مزید کشیدہ کرسکتے ہیں۔
پسکوف نے زور دیا کہ ہمارا یقین ہے کہ ہر چیز سے پہلے ایران سے مذاکرات ضروری ہیں۔
کریملن کے ترجمان نے واضح کیا کہ روس ایران کے ساتھ اپنے مضبوط تعلقات کو فروغ دیتا رہے گا۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے گذشتہ شب ایران کے خلاف اپنے دعوے دہراتے ہوئے کہا تھا کہ میں امید کرتا ہوں کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کی تعمیر نو نہیں کرے گا، ورنہ ہمارے پاس دوبارہ حملے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔ ممکن ہے ایران کا برا رویہ ہو، لیکن یہ بات ابھی ثابت نہیں ہوئی ہے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کے شمالی محاذ کا کنٹرول نصر اللہ کے ہاتھ میں

?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں کے شمال میں علاقائی کونسل کے نام سے جانے

مسلسل بمباری کی وجہ سے کمال عدوان ہسپتال کی حالت ناگفتہ بہ

?️ 24 نومبر 2024سچ خبریں: صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی میں خاص طور پر

ای وی ایم سے پیچھے نہیں ہٹے گئے:وزیر اعظم

?️ 10 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے

اسرائیل شام میں بحران کو بڑھانے کا خواہاں

?️ 6 دسمبر 2024سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اعلان کیا کہ شام کے

پاکستان کا غذائی برآمدات کے معیار کو عالمی سطح پر بہتر بنانے کا فیصلہ

?️ 26 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے اپنی غذائی مصنوعات کے معیار کو

صیہونیوں کے ہاتھوں3 سالہ فلسطینی بچے کا قتل

?️ 15 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج نے اس حکومت کے ایک افسر کے

جنگ کے بعد غزہ کے ساتھ کیا کریں گے؟ امریکہ کا اعلان

?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ واشنگٹن اور اس کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے